Book Name:Hilm-e-Mustafa صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
كوئی میوزک بجا رہا ہے، بے شک روکنے پر قُدرت نہیں، مگر کیا یہ آپ کے دل میں کھٹک رہا ہے؟ کیا آپ اِسے بُرا مَحسُوس کر رہے ہیں؟جی نہیں، اِس لئے کہ خوداپنے موبائل میں بھی تو”مَعَاذَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ میوزیکل ٹیون“مَوْجود ہے! دو اَفْراد گلی میں گالَم گلوچ کر رہے ہیں،بُرا لگا ؟جی نہیں، کیوں؟ اِس لئے کہ کبھی کبھی اپنے مُنہ سے بھی مَعَاذَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ گالی نکل ہی جاتی ہے۔ فُلاں نے جھوٹ بولا، آپ کو ناگوار گزرا؟ جی ہاں، کیوں؟ اس لئے کہ میرا ذاتی نقصان ہوا ، باقیاللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رِضا کیلئے بُرا کہاں لگے گا کہ لوگ خُوداپنی زَبان سے بھی مَعَاذَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ جھوٹ بولتے رہتے ہیں۔ یہ مثالیں صِرف چوٹ کرنے کیلئے ہیں، ورنہ بَہُت ساروں کی حالت یہ ہے کہ اپنے فون میں میوزیکل ٹیون نہیں۔گالی اور جھوٹ کی عادت نہیں، پھر بھی ”دل میں بُرا جاننے“ کا ذہن نہیں۔ اگر رِضائے الٰہی عَزَّ وَجَلَّ کیلئے حقیقی معنوں میں بُرائی کو دل میں بُرا جاننے کی سوچ بن جائے ،کُڑھنے کی عادت ہوجائے ،تو اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ مُعاشَرے میں اِصلاح کا دَور دَورہ ہو جائے گا ۔ جب ہم بُرائیوں کو دل سے بُرا سمجھنے میں خود پکّے ہو جائیں گے،تو دوسروں کو سمجھانا بھی شُرُوع کر دیں گے اور اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ ہر طرف سنّتوں کی مدنی بہار آ جا ئے گی اور” نیکی کی دعوت “کی دُھوم مچ جا ئے گی۔
سُنّتوں کی کروں خوب خدمت ہر کسی کو دُوں نیکی کی دعوت
نیک میں بھی بنوں التجا ہے یا خدا تجھ سے میری دُعا ہے
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ تبلیغِ قرآن و سُنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی، نیکی کی دعوت کو عام کرنے،لوگوں کو غفلت کی نیند سے بیدار کرنے ، گناہوں اور گمراہیوں کے سیلاب سے بچانے،گھر گھرعشقِ رسول کی شمع جَلانے،مرحبا یا مصطفٰی کی دُھومیں مچانے کیلئے 97 سے زائد شُعْبہ جات میں