Hilm-e-Mustafa صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

Book Name:Hilm-e-Mustafa صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!اگرہم حِلْم وبُردباری کےان طریقوں کواِختِیارکرنا،غصے پر قابو پانا،شَفقَت ونَرْمی اپنانااور حُسنِ اَخلاق کا پَیْکر بننا چاہتے ہیں تودعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے،اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّاس کی برکت سے دِین ودنیا کی بے شُمار برکتیں  حاصل ہوں گی۔

عمل کا ہو جذبہ عطا یا اِلٰہی

گناہوں سے مجھ کو بچا یا اِلٰہی

ہو اَخلاق اچھا ہو کِردار سُتھرا

مجھے مُتّقی تُو بنا یا اِلٰہی

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بیان  کا  خلاصہ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کے بیان میں ہم نے  نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صَبْروتحمل اور بُردباری کے مُتَعلِّق پیارے پیارے واقعات سننے کی سعادت حاصل کی ۔آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکوکوئی کتنی ہی تکلیف پہنچاتا،آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کبھی بھی اپنی ذات کے لیے غصہ نہ فرماتے، یہاں تک کہ اپنے جانی دشمنوں کو بھی معاف فرمادیا کرتے تھے۔لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ اِینٹ کا جواب پتھر سےدینے کے بجائے، اپنے پیارے آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے حِلم وبُردباری کامُظاہَرہ کریں اورکسی پرغُصّہ آجانے کی صُورَت میں ضبط  سے کام لیتے ہوئے اُسے مُعاف کر دیں۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں اپنے پیارےآقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیروی کرنے کی توفیق عطافرمائے۔ اٰمِیْن بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد