Book Name:Hilm-e-Mustafa صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
12 مَدَنی کاموں میں سے روزانہ کا ایک مَدَنی کام ”مسجد درس“۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہم بھی پیارےآقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنتیں اپنانے کیلئے، دعوتِ اسلامی کے پیارےمَدَنی ماحول سے وابستہ ہوکرسُنَّتوں کی خِدمت کےلیے دعوتِ اسلامی کے تَحْت ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں خُوب بڑھ چڑھ کر حِصّہ لینے والے بن جائیں۔ ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کام، مُسلمانوں کونیکی کی راہ پر گامزن کرنے اور گناہوں سے بچانے میں بہت مُعاوِن ہیں۔ان 12 مَدَنی کاموں میں سے روزانہ کا ایک مَدَنی کام ”مسجِد دَرس“ بھی ہے، ہم سب بھی ”مسجِد دَرْس“ میں شِرکَت کو اپنا مَعمُول بنا لیں اور جہاں مسجِد دَرْس نہیں ہوتا،وہاں اِنفرادی کوشش کے ذریعے مسجد درس کی ترکیب کریں،اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ اس کی بَرکت سے بہت سے لوگوں کی اِصلاح کے ساتھ ساتھ اپنی اِصلاح کا بھی سامان ہوگا اور مسجِد دَرْس میں علمِ دین کی باتیں سیکھنے کا ثَواب بھی ملے گا۔
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہے :جوصُبْح مسجِد میں نیکی سیکھنے یا سکھانے کے لیے گیا، اس کے لیے مکمل حج کرنے والے کی طرح اَجْر ہے۔ (الترغیب والترھیب ج۱ص ۵۹) اورجو عِلْم کی تلاش میں نکلاوہ واپس لَوٹنے تک اللہ عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں ہے۔(جامع الترمذی، ابواب العلم، باب فضل طلب العلم،الحدیث:۲۶۴۷،ص۱۹۱۸)
ہمیں بھی چاہیے کہ مسجِد دَرْس میں شِرکَت کِیا کریں اور دوسروں کو بھی شِرکَت کی دعوت پیش کریں ،اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ اس کی ڈھیروں بَرکتیں حاصِل ہوں گی ۔ آئیے !مسجد درس میں شرکت کی ترغیب کیلئے ایک مَدَنی بہار سنتے ہیں۔