Book Name:Bandon kay Huquq
میں ایک ماڈرن، کلین شیوڈ، فلمیں ڈرامے دیکھنا اور گانے باجے سننا میرا محبوب مشغلہ تھا، پانچ وقت کی نماز تو کیا جمعہ پڑھنے سے بھی محروم رہتا۔ ایک دن کسی عزیز کے گھر جانا ہوا ،وہاں بیٹھے بیٹھے اچانک میری نظر الماری میں رکھی ایک اسلامی کتاب پر پڑی ،میں نے وہ کتاب اٹھائی اور پڑھنا شروع کردی۔ کتاب بہت اچھی تھی اس لئے میرے دل میں دینی کتب کے مطالعے کا شوق پیدا ہوا،چنانچہ میں نے اپنے دوست سے مطالعے کیلئے کچھ کتابیں مانگیں، اس نے مجھے قبر و آخرت کے متعلق امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے چند رسائل دئیے۔ جب میں نے ان رسائل کا مطالعہ کیا تو مجھ پر رِقّت طاری ہوگئی، میری آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے اور اس بات کا احساس ہوا کہ میں اب تک غفلت کی زندگی گزار رہا تھا۔ اسی وقت میں نے سچے دل سے گناہوں بھری زندگی سے توبہ کی، نمازی بن گیا۔ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع میں بھی حاضر ہونے لگا۔ چہرے کو داڑھی مبارک اور سر کو عمامہ شریف سے سجا لیا اوردعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا۔(کالے بچھو کا خوف:۲۸)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
امیرِ اہلسنّت کا اندازِ تربیت:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!قُربان جائیے!امیرِاہلسنتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مدنی سوچ پرکہ ایک مدنی مذاکرے میں بندوں کے حقوق کے بارے میں عاشقانِ رسول کی مدنی تربیت کرتے ہوئےاِرشاد فرماتے ہیں:"ماں باپ اور بچوں کی حق تلفی نہ ہو ،کسی قسم کا گناہ نہ کرنا پڑے تو 12ماہ کا سفر ضرور کیجئے"۔ مرحبا!مدنی تربیت کا کیسا پیارا انداز ہے کہ عاشقانِ رسول کو 12ماہ کے مدنی قافلے میں سفرکی ترغیب بھی اِرشاد فرمائی جا رہی ہے،ساتھ ہی ساتھ یہ بھی مدنی ذہن دِیا جارہا ہے کہ شریعت کا دامن ہاتھ سے نہ چھُوٹے،تنظیمی کام بھی کرنا ہے تو اُس میں بھی حقوق العباد کاخیال رکھنا ہوگا،رِضائے اِلٰہی کو ہرحال میں پیشِ نظر رکھنا ہوگا۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مدنی مذاکرہ کثیر علمِ دین سیکھنے کابہترین وآسان ذریعہ ہے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ