Book Name:Bandon kay Huquq
§ بندوں کے حقوقتَلَف کرنا جہنَّم کا مُسْتَحِق بننے کے ساتھ ساتھ،اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی سخت پکڑ میں گرفتار کروا سکتا ہے۔
§ بندوں کے حقوقاگر دُنیا میں اَدا نہ کیے تو قیامت میں اَدا کرنے ہوں گے،یہاں مال سے اَدا کر سکتے ہیں، جبکہ وہاں اعمال سے اَدا کرنے ہوں گے۔
§ وہ اَفْراد جوہمارے ماتحت ہوں ،جیسے ہمارے مُلازم، چھوٹے بہن بھائی وغیرہ ،ان کے حُقُوق کابالخصوص خیال رکھنا چاہیے، کیونکہ عُمُوماً ایسے ہی لوگوں کے حُقُوق تَلَف کیے جاتے ہیں۔
§ بندوں کے حقوقکی صحیح ادائیگی کے لیے اس کا علم سیکھنا بھی بے حد ضروری ہے۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بیان کو اِختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنَّت کی فَضیلت اورناخن کاٹنے کے چندآداب بیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتا ہوں۔تاجدارِ رِسالت ،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ،مُصطَفٰے جانِ رَحْمت، شمعِ بزمِ ہدایت ،نوشۂ بزمِ جنّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سُنَّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ (مِشْکاۃُ الْمَصابِیح ،ج۱ ص۵۵ حدیث ۱۷۵ دارالکتب العلمیۃ بیروت )
سینہ تری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا
جنّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
آئیے شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے’’101 مدنی پھول‘‘ سے ناخُن کاٹنے