Book Name:Bandon kay Huquq
کودعوتِ اسلامی کا مدنی کام کرنے کے حوالے سے قیمتی مدنی پھول عطا فرماتے ہوئے اِرشاد فرماتے ہیں ٭علم کا ایک شعبہ تجربہ ہے،اِس میں زِیادہ ماہِر وہ ہے جو دورانِ درسِ نظامی مدنی کام کرتا رہے گا ٭جس نے دعوتِ اسلامی کا مدنی کام کرتے ہوئے درسِ نظامی کیا،وہ گھر میں مدنی ماحول بنانے میں کامیاب ہو جائے گا٭
ایک اُستادمجلس کے طے شدہ جدول کے مطابق خود بھی مدنی قافلوں کا مسافربنتارہے اور اپنے طلبہ کو بھی مدنی قافلوں میں سفرکی ترغیب دِلاتا رہے،اس انداز سے اگر عملی طورپر مدنی کاموں میں شرکت ہوتی رہی تودعوتِ اسلامی کا مدنی کام بڑی تیزی کے ساتھ جانبِ مدینہ بڑھتا چلا جائے گا۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ
اسی طرح غریبوں، ناداروں اورمسکینوں سے بھی ہر مُسَلمان کو حُسنِ سُلوک سے پیش آنا چاہیے، ان کی مُشکل میں مددکرنے کے ساتھ ساتھ ممکن ہوتو مُستقل، ان کے اَخراجات بھی اُٹھانےچاہییں اور ہمیشہ ان سے شفقت و پیار کا برتاؤ کرنا چاہیے ۔ منقول ہے کہ ہمارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم یہ دُعا مانگا کرتے: اَللَّہُمَّ اَحْیِنِیْ مِسْکِیْنًا وَّاَمِتْنِیْ مِسْکِیْنًا وَّاحْشُرْنِیْ فِیْ زُمْرَۃِ الْمَسَاکِیْن یَوْمَ الْقِیامَۃِاے اللہ عَزَّ وَجَلَّ مجھے مسکین زندہ رکھ اور مسکینی کی حالت میں موت عطا فرما اوربروز ِقیامت مجھےمسکینوں کے زُمرے میں اُٹھا۔(سنن الترمذی،کتاب الزهد،باب ماجاء ان فقراء المهاجرين… الخ، ۱۵۷/۴، الحديث:۲۳۵۹)
اسی طرح بڑے بہن بھائیوں کوچھوٹوں کے حُقُوق اَدا کرتے ہوئے،ان پر شفقت کرنی چاہیے والِدَین کی وفات کے بعد چھوٹے بہن بھائیوں کی پرورش کرنا،ان کی اَچّھی تَربِیَت کرنا،ان کی ضروریاتِ زندگی کو پُوراکرنااور ہر مُشْکِل گھڑی میں ان کا ساتھ دینا اور جتنا ہوسکے ان کی حاجت رَوائی و دِلداری