Book Name:Imam e Ahle Sunnat ka Shauq e Ilm e deen
دعوت کی دُھومیں مچارہاہے،فیضانِ علمِ دین کے قیمتی موتی لُٹا رہاہے،اُمّتِ مسلمہ کودُرست دِینی معلومات اورشرعی رہنمائی فراہم کرنے کے لیے کبھی امیرِ اہلِ سُنّت کے مدنی مذاکرے تو کبھی دارالافتاء اہلسنّت کی طرف سے اہم ترین موضوعات پرمشتمل سلسلے علمِ دین حاصل کرنے کے بہترین مواقع ہیں،اس کے علاوہ مختلف شعبہ جات سے تعلُّق رکھنے والے اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت اوران میں مزید قابلیت پیدا کرنے کیلئے مختلف کورسز بھی کرائے جاتے ہیں۔ ان میں 12 روزہ مدنی کورس،41 روزہ مدنی انعامات و مدنی قافلہ کورس اور 63 روزہ مدنی تربیتی کورس تو بہت ہی اَہمیّت کے حامل ہیں۔ فرض عُلوم سکھانے کیلئے بسا اوقات 63روزہ "فیضانِ فرض عُلوم کورس "کا بھی اہتمام کیاجاتا ہے،جس میں دارالافتاء اہلسنّت کے مفتیانِ کرام ودِیگرعلمائے کرام(مدنی اسلامی بھائی) جدول کے مطابق اسلامی بھائیوں کو انتہائی آسان انداز میں فرض عُلوم پر مشتمل مدنی پھولوں سے نوازتے ہیں۔ چونکہ اب ہر موبائل فون میں میموری کارڈ(Memory Card) لگانے کی سہولت موجود ہوتی ہے لہٰذا دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ نے حُصولِ عِلْم کے طلبگاروں کی آسانی کیلئے ان فرض عُلوم کورسز کی ویڈیوز کو میموری کارڈز(Memory Cards)میں جاری کردیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مسلمان فائدہ اُٹھاسکیں۔ دعوتِ اسلامی کے تحت ان کورسز میں جہاں عِلْمِ دِین حاصل کرنے کا جذبہ بیدار کیا جاتا ہے وہیں کافی حد تک فرض عُلُوم سے آگہی بھی ہو جاتی ہے۔علمِ دین حاصل کرنے اور عمل کا جذبہ پانے کا ایک بہترین ذریعہ ہر ماہ عاشقانِ رسول کے ساتھ 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنا بھی ہے ۔ راہِ خدا میں عاشقانِ رسول کے ساتھ مَدَنی قافلوں میں سفر کرنا بڑی سعادت كی بات ہے کیونکہ مَدَنی قافلوں کی برکت سے نہ صرف پنج وَقْتہ نمازِباجماعت كی سعادت نصیب ہوتی ہے بلکہ پیارے آقا ،حبیبِ کبریاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سنّتیں سیکھنےاورعلمِ دین حاصل كرنے کا موقع بھی ملتاہے ۔لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم بھی