Book Name:Imam e Ahle Sunnat ka Shauq e Ilm e deen
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتا ہوں ۔ شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مُصْطَفٰے جانِ رحمت، صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔(1)
سُنّتیں عام کریں دین کا ہم کام کریں
نیک ہو جائیں مسلمان مدینے والے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
آئیے!شیخ طریقت، امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے163 مدنی پھول سے عمامہ باندھنے کی چند سنتیں و آداب سنتے ہیں:پہلےدو فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ مُلاحظہ ہوں: ٭عمامے کے ساتھ نَماز دس ہزار (10،000) نیکیوں کےبرابر ہے۔(فردوس الاخبار،باب الصاد،ذکر الفصول …الخ،۲/ ۳۱ ،حدیث: ۳۶۲۱)٭عمامے کے ساتھ ایک جُمُعہ بغیر عمامے کے70جُمعوں کے برابر ہے۔(ابنِ عساکِر، ذکر من اسمہ عبدان،عبدان بن زرّین …الخ،۳۷/۳۵۵)٭ عمامہ قبلہ رُو کھڑے کھڑے باندھئے۔ ( کَشْفُ الاِلْتِباس فِی اسْتِحْبابِ اللِّباس ص ۳۸) ٭ عمامے میں سنّت یہ ہے کہ ڈھائی(2/1) گز سے کم نہ ہو، نہ چھ(6) گز سے زیادہ اور اس کی بندِش گنبد نُما ہو۔(فتاویٰ رضویہ،۲۲/۱۸۶)٭ رومال اگربڑا ہو کہ اتنے پیچ آسکیں جوسر کوچھپالیں تووہ عمامہ ہی ہوگیا اور چھوٹا رومال جس سے صرف دو(2)ایک(1) پیچ آسکیں لپیٹنا مکروہ ہے۔ (فتاویٰ رضویہ، ۷/ ۲۹۹)٭
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
[1]… مشکاۃ الصابیح،کتاب
الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/۹۷،حدیث:۱۷۵