Book Name:Imam e Ahle Sunnat ka Shauq e Ilm e deen
حصولِ علم كے ان ذرا ئع سے فائدہ اُٹھائیں اوراپنی آخرت کو بہتربنائیں اور ڈھیروں برکتیں پائیں ۔آئیے!ترغیب کیلئے مدنی قافلے کی ایک مدنی بہار سُنتے ہیں :
چُنانچِہ مَہاراشٹر(ہند)کے اسلامی بھائی کے بیان کالُبِّ لُباب ہے:دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستگی سے قبل میں مرَضِ عِصیاں(یعنی گناہوں کی بیماری)میں انتِہاء دَرَجے تک مبتَلا ہو چکا تھا۔ دن بھر مزدوری کرنے کے بعدجو رقم حاصل ہوتی رات کو اُسی سے مَعاذَاللہعَزَّ وَجَلَّ شراب خرید کر خوب عَیّاشی کرتا،شورشراباکرتا،گالیاں بکتا اور والِدَین واہلِ مَحَلّہ کو خُوب تنگ کرتا اسکے علاوہ میں پرلے درجے کا جُواری وبدترین بے نَمازی بھی تھا۔اسی غفلت میں میری زندَگی کے قیمتی ایّام ضائِع(ضا۔اِع) ہوتے رہے،آخِرِکار میرے مُقدَّر کا ستارہ چمکا۔ہُوا یوں کہ خوش قسمتی سے میری ملاقات دعوتِ اسلامی کے ایک ذِمَّے دار اسلامی بھائی سے ہوئی۔اُنہوں نے اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے مَدَنی قافلے میں سُنَّتوں بھرے سَفَرکی ترغیب دی،اُن کے میٹھے بول نے کچھ ایسا رنگ جَمایا کہ مجھ سے انکار نہ ہوسکا اور میں ہاتھوں ہاتھ 3 دن کے مَدَنی قافِلے کامسافِربن گیا۔مَدَنی قافِلے میں عاشِقانِ رسول کی صُحبت ملی اور دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کے مطبوعہ رسا ئل بھی پڑھنے کو ملے۔جس کی یہ بَرَکت حاصل ہوئی کہ مجھ جیسا پکّا بے نَمازی،شرابی وجُواری تائِب ہو کر نہ صِرف نَماز پڑھنے والا بن گیا بلکہ صدائے مدینہ لگانے(یعنی فجر کی نَماز کیلئے مسلمانوں کو جگانے)اور دوسروں کو مَدَنی قافِلوں کا مسافِر بنانے والا بن گیا۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد