Imam e Ahle Sunnat ka Shauq e Ilm e deen

Book Name:Imam e Ahle Sunnat ka Shauq e Ilm e deen

رضا خانرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کے شوقِ عِلْمِ دِین  سے مُتَعَلِّق سُنّنے کی سعادت حاصل کی۔

٭اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ بچپن ہی سے حُصولِ علمِ دِین اورمُطالعہ کے شوقین تھے ،دِینی کتابوں سے حد درجہ مَحَبَّت  اور دُنیوی و دِینی عُلُوم  و فُنُون میں کامل مَہارت رکھنے والے تھے۔

٭اپنے اَساتذہ کے منظورِ نظر اور زَبردَسْت قُوَّتِ حافظہ کے مالک تھے۔

٭آپ کے شوقِ مطالعہ اور ذہانت کا یہ عالَم تھا کہ چوتھائی (1/4) کتاب اُستادسے پڑھنے کے بعد بقیہ تمام کتاب کا خُود مُطالَعہ کرتے اور یاد کر کے سُنا دیا کرتے تھے ۔

٭علالت(بیماری) کے باوجودعلمائے عرب کی فرمائش پرصرف2دن میں علمِ غیب کے موضوع پر عربی زبان میں عظیم الشّان کتاب تصنیف فرما دی۔

٭اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:میں نے کلامِ پاک(یعنی قرآنِ کریم) بِالتَّرتیب بکوشِش یاد کرلیا اور یہ اس لیے کہ ( جو میرے نام کے آگے حافِظ لکھ دیا کرتے ہیں ) ان بندگانِ خُدا کا کہنا غَلَط ثَابِت نہ ہو۔

٭آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کو کم و بیش پچاس (50)سے زائدعُلُوم و فُنُون میں کامل مہارت حاصل تھی ، چھ ہزارآٹھ سوسینتالیس(6847)سُوالات و جوابات اور دو سو چھ(206) رسائل سےمُزَّین تِیس(30) جلدوں پرمُشتمل اکیس ہزارچھ سوچھپن (21,656) صفحات پر مُشْتَمِل فتاویٰ رضویہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے ذَوقِ علمی اور خدمتِ دین کی سب سے بڑی دلیل ہے۔

                        اللہعَزَّ  وَجَلَّ  اعلیٰ حضرت، امام اہلسنَّت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے  صدقے ہمیں بھی علمِ دین کا شوق اور دینی کتابوں کا ذوق عطافرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ