Book Name:Nekiyon kay Harees
اذان و اقامت کا جواب دینے کوہی اپنا معمول بنا لیجئے، اذان و اقامت کا جواب دینے والے مرد کے لیے ہر کلمہ پر دو(2) لاکھ جبکہ عورت کے لیے ہر ایک کلمہ پر ایک لاکھ نیکیوں کا ثواب ملتاہے، چنانچہ فرمانِ مُصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہے: اے عورَتو!جب تم بِلال کواذان واِقامت کہتے سنوتوجس طرح وہ کہتاہے تم بھی کہوکہ اللہعَزَّ وَجَلَّ تمہارے لئے ہرکلمے کے بدلے ایک لاکھ(100000) نیکیاں لکھے گا اور ایک ہزار(1000) دَرَجات بُلند فرمائے گا اورایک ہزار(1000)گناہ مٹائے گا۔خواتین نے یہ سُن کر عرض کی:یہ توعورتوں کیلئے ہے مردوں کیلئے کیاہے؟فرمایا:مردوں کیلئے دُگنا ۔(تاریخ دِمشق لابنِ عَساکِر ج۵۵ص۷۵)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رَحمت پرقربان جائیے !اُس نے ہمارے لئے نیکیاں کمانا،اپنے دَرَجات بڑھوانااورگناہ بخشوا نا کس قَدَرآسان فرما دیا ہے مگر افسوس! اتنی آسانیوں کے باوُجُودبھی ہم غفلت کاشِکاررہتے ہیں۔لہٰذا نیکیوں کی حرص پیدا کیجئے اور اذان و اقامت کا جواب دیجئے اور لاکھوں نیکیاں اور درجات کی بلندی پائیے ۔اذان و اِقامت کا جواب دینا تو مدنی انعام بھی ہے، چنانچہ مدنی انعام نمبر 4 میں ہے:"کیا آج آپ نے بات چیت، چلت پھرت، اُٹھانا رکھنا، فون پر گفتگو، اسکوٹر، کار چلانا وغیرہ تمام کام کاج موقوف کرکے اذان و اقامت کا جواب دیا؟"اللہ عَزَّ وَجَلَّہمیں اذان واقامت کا جواب دے کر ڈھیروں نیکیاں کمانے کی سعادت عطا فرمائے ۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
گو یہ بندہ نکمّا ہے بیکار اِس سے لے فضل سے ربِّ غفّار
کام وہ جس میں تیری رِضا ہے یا خدا تجھ سے میری دُعا ہے
(وسائلِ بخشش مُرمّم،ص138)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اس پُرفتن دَور میں گُناہ کرنا بہت آسان ہے جگہ جگہ گناہوں کے