Book Name:Nekiyon kay Harees
گُناہوں سے بچنے اور آسانی سے نیکیاں کرنے کے طریقے اپنی برکتیں لُٹا رہے ہیں ۔لہٰذا اگرہم بھی گناہوں کی بیماریوں سے چھٹکارہ پاکرنیکیوں کے حریص بننا چاہتے ہیں تو آج ہی سے مدنی انعامات پرعمل شروع کردیجئے،اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ اس کی ڈھیروں برکتیں اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کے بیان میں ہم نے حرص کی تعریف،اس کی اقسام،نیکیوں کے حریص اسلافِ کرام کے ایمان افروز واقعات سُنے۔
· کسی چیز سے جی نہ بھرنے اور ہمیشہ زیادتی کی خواہش کرنے کو حرص کہتے ہیں۔
· ہمارے بُزرگانِ دین ہمیشہ نیکیوں کی ہی حرص میں مبتلا رہتے، یہاں تک کہ وقتِ نزع بھی انہیں نیکیاں کمانے کا ہی خیال رہتا تھا۔
· ہمیں ایسی حرص اختیار کرنی چاہیے جو آخرت میں ہمارے لیے فائدے کا سبب بنے۔
· ہمارے اسلاف کو نیکیاںکمانے میں کیسی ہی مشقت کا سامنا کرنا پڑتا وہ نیکیاں کمانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے تھے۔
· اللہ عَزَّ وَجَلَّ اپنے نیکو کار بندوں کے صدقے ہمیں بھی نیکیوں کی حرص عطا فرمائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بیان کو اِختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنَّت کی فَضیلت اور چند سُنَّتیں اور آداب بیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتا ہوں۔تاجدارِ رِسالت ،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ،مُصطَفٰے جانِ