Nekiyon kay Harees

Book Name:Nekiyon kay Harees

چیزوں سے بے پروا کردیتا ہے، اگر کسی میں نیکیاں کمانے اور آخرت بنانے کی حرص ہوتو وہ اپنے آرام و سکون کا دھیان کیے بغیر ہر وقت نیکیاں کمانے ہی کی فکر میں رہتا ہے جیسا کہ ابھی ہم نے سنا، جبکہ اگر کسی میں مال و دولت کمانے، عہدے اور منصب کو پانےکی حرص پیدا ہوجائے تو وہ اسی کا ہو کر رہ جاتا ہے۔

12 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ’’مدنی انعامات ‘‘

       مال ودولت کمانے کی حرص سے جان چھڑانے اور نیکیوں کی حرص کا جذبہ پانے کے لیے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو جائیےاور مدنی انعامات پر عمل کرنا شروع کر دیجئے،روزانہ فکرِ مدینہ کے ذریعے مدنی انعامات کا رسالہ پر کر کے ہر ماہ کی یکم تاریخ کو جمع کروانا ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں سےایک مدنی کام بھی ہے، نیزمدنی انعامات گناہوں سے بچانے کا بہت بڑا ذریعہ بھی  ہیں اور نیکیوں کی حرص بیدار کرنے میں بھی بہت معاون ہیں۔ان کی برکت سے نہ صرف فرائض کی ادائیگی کی سعادت  ملتی ہےبلکہ نوافل کی بھی سعادت نصیب ہوتی ہے۔کئی مدنی انعامات نفل عبادات کے مُتَعَلِّق ہیں۔ جیسا کہ مَدَنی انعام نمبر 3 آیۃ الکرسی، سورۃ الاخلاص، تسبیحِ فاطمہ اور سورۃُ الملک کے مُتَعَلِّق جبکہ مدنی انعام نمبر 6 راہ میں آتے جاتے مسلمانوں کو سلام کرکے ڈھیروں نیکیاں کمانے اورمَدَنی انعام نمبر 19نمازِ تہجد، اشراق و چاشت اور اوّابین  کی ادائیگی کے مُتَعَلِّق ہے،ان کے علاوہ بھی کئی مدنی انعامات ایسے ہیں جو ہمیں نفل عبادات کی طرف مائل کرنے والے ہیں، اس لیے روزانہ فکرِ مدینہ کے ذریعے مدنی انعامات کا رسالہ پر کر کے ہرماہ کی یکم تاریخ کو اپنے یہاں کے ذمہ دار کو جمع کروانے کا معمول بنالیجئے، اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ اس کی برکت سے پابندِ سنت بننے، گناہوں سےنفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لیے کڑھنے کا ذہن بھی بنے  گا۔

گناہوں نے کہیں کا بھی نہ چھوڑا

 

کرم مجھ پر حبیبِ کِبْریا ہو

گناہوں کی چُھٹے ہر ایک عادت

 

سُدھر جاؤں کرم یامُصطَفٰے ہو