Book Name:Sadr-ush-Shari'ah ki Deni Khidmaat
رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ جیسی مصروف ترین شخصیت کو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے ترجمۂ قرآن کے لئے قائل کرلیا تھا اور قربان جائیے اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ پر کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے بہت سی دینی مصروفیات کے باوجود اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے پاکیزہ کلام کی خدمت،مسلمانوں کی خیر خواہی اور اپنے لاڈلے خلیفہ کی دِلجوئی کرتے ہوئے اپنی قیمتی مصروفیات میں سے وقت نکال کر اس کام کے لئے آمادگی کا اظہار فرمایا، اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ اللہعَزَّ وَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی کرم نوازی،اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی توجۂ خاص اور صدرُ الشریعہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی مہربانی سے تاریخ کا وہ عمدہ ترین ترجمۂ قرآن بنام”کنز الایمان“ہم تک پہنچا کہ جس پر ہماری آنے والی نسلوں کو بھی فخر رہے گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
12 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی قافلہ“
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!صدرُ الشریعہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے رُوحانی فیوض و برکات سے مالا مال ہونے کے لئے دعوتِ اِسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ رہ کر ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں سے ماہانہ ایک مَدَنی کام” مَدَنی قافِلہ“بھی ہے۔مدنی قافلوں کا ایک مقصد مساجد کی آباد کاری بھی ہے اور مساجد کوآباد کرنے والوں سے متعلق حدیثِ پاک میں فرمایا گیا ہے کہ بے شک اللہعَزَّ وَجَلَّ کے گھروں کو آباد کرنے والے ہی اللہ عَزَّ وَجَلَّ والے ہیں ۔(معجم اوسط ، ۲ /۵۸، رقم: ۲۵۰۲) آئیے! ترغیب کے لئے مَدَنی قافِلے کی ایک مَدَنی بہا ر سُنتے ہیں چنانچہ
بابُ المدینہ( کراچی) کے ایک اسلامی بھائی کے دل کی دو نالیاں بند تھیں، ڈاکٹر نے اینجیو گرافی (این۔جی۔یو۔گِرا۔فِی)کروانے کا مشورہ دیا۔ایک دن ایک اسلامی بھائی نے انہیں سنّتوں کی تربیّت کے