Book Name:Sadr-ush-Shari'ah ki Deni Khidmaat

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!صدرُ الشریعہرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی دینی خدمات اور آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی سیرت و کردار سے متعلق مزید معلومات کے لئے شیخ طریقت،امیر اہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطاؔرقادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا تحریری رسالہ”تذکرۂ صدرُ الشریعہ“ کا مطالعہ فرمائیےنیزصدرالشّریعہ کی دِینی خدمات کا صحیح اندازہ تب ہوگا جب ہم بہارِ شریعت کا مطالعہ کریں گے ،بہارِ شریعت میں کیا ہے سُنیے۔

بہارِ شریعت کا تعارف:

٭ بہارِ شریعت،صَدرُالشَّریعہ،بدرُ الطَّریقہ مُفْتی محمداَمجدعلی اَعْظَمی رَحْمَۃُ اللہِ  تعالیٰ عَلَیْہ کے علمی کارناموں میں سرِ فہرست ہے۔٭بہارِ شریعت، بہت سارے عُلوم کا مجموعہ(Encyclopedia)ہے۔

٭ بہارِ شریعت، اُردُو زبان میں عَقائد سے لے کر مُعاملات تک کے تمام ضَروری مَسائل کا اِحاطہ کیے ہوئے ہے۔٭بہارِ شریعت میں سینکڑوں آیات اور ہزاروں احادیث بھی موضوع کی مُناسَبَت سے دَرج ہیں ۔٭بہارِ شریعت میں حتی الامکان وہ اقوال بیان کیے گئے ہیں جن پر فتویٰ دِیا جاتا ہے۔٭بہارِ شریعت،پاک وہندکےمُسلمانوں پر صَدرُالشَّریعہ کابہت بڑا احسان ہے کہ کئی  فِقْہی مَسائل کو ایک مَقام پر جمع کردیا گیا ہے ۔٭بہارِ شریعت میں بے شُمار مَسائل ایسے بھی ہیں جن کا سیکھنا ہر اسلامی بھائی اور اِسلامی بہن پر فرضِ عَین ہے۔٭بہارِ شریعت کے حوالےسے صَدرُ الشَّریعہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  فرماتے ہیں:’’اُردو زبان میں اب تک کوئی ایسی کتاب تصنیف نہیں ہوئی، جو صحیح مَسائل پر مُشتمل ہو اور ضَروریات کے لئے کافی ہو۔‘‘٭بہارِ شریعتمیں حتَّی الوَسْع یہ کوشش کی گئی ہے کہ عِبارَت بَہُت آسان ہو کہ سمجھنے میں دِقَّت نہ ہو اور کم علم اور عورَتیں اور بچے بھی اس سے فائدہ حاصل کرسکیں“۔٭بہارِ شریعت میں جابجا فرض عُلُوم کے ساتھ ساتھ،قُرآنی آیات کے اَنوار،احادیثِ طَیِّبَہ کے گُلزار اور ہر حصّے میں پھیلے ہوئے بے شُمار خُوشبودار شَرعی مَسائل اپنی مہک لُٹا رہے ہیں ۔٭