Book Name:Sadr-ush-Shari'ah ki Deni Khidmaat

کوشش کی جاتی ہے تو غُصّے سے لال پِیلے  ہوجاتے،منہ بگاڑتے اور بُڑبُڑاتے  ہوئے اس کام کو کرنے سے صاف صاف انکار کردیتے  ہیں،ہم سب کو چاہئے کہ ہرگز ہرگز گھریلو کام کاج سے جی نہ چرائیں بلکہ پیارے آقا مکی مدنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دیگر سُنّتوں کے ساتھ ساتھ گھریلو کام کرنے والی پیاری پیاری سنّت پر بھی عمل کیا کریں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بیان کا خلاصہ

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آج کے بیان میں ہم نے صدرُ الشَّریعہ، بدرُ الطَّریقہ حضرت علّامہ مولانامفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کی دینی خدمات سے متعلق سننے کا شرف حاصل کیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّدِینِ متین کی خدمت سے سرشار اس عظیم ہستی نے27 سال کے عرصے میں آیات و احادیث سے مالامال، کتبِ فقہ سے چُن چُن کر فقہی مسائل کو یکجا کرکے ایک عظیم الشان تصنیف بنام”بہارِ شریعت “ کو مرتب فرمایا جبکہ اپنے پیر و مرشد اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  سے ترجَمۂ قرآن” کنز الایمان“ لکھوانے کا شرف حاصل کیا۔پیر  ومرشد سے محبت و وفاداری کا ثبوت دیتے  ہوئےآپ نے تادمِ حیات شہر مرشد ہی کو اپنی رہائش گاہ بنائے رکھا۔بہت زیادہ  مصروفیت کے باوجود آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہنے حالتِ مرض میں بھی کبھی نماز کو نہ چھوڑا نیز سنّت کی ادائیگی کی نیت سے گھر کے کام کاج بھی بخوشی سرانجام دیا کرتے تھے۔اللہ تعالیٰ ہمیں بھی صدرُ الشریعہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ جیسی مدنی سوچ و جذبہ عطا فرمائے تاکہ ہم بھی خدمتِ دین کے لئے کُڑھنے والے،اپنے پیر و مرشد کے سچےّ پکےّ وفادار اور اپنے گھر کے کام کاج کرنے والی پیاری سنت پر عمل کرنے والے بن جائیں۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد