Book Name:Sadr-ush-Shari'ah ki Deni Khidmaat
نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوں گا۔٭ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا۔٭ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسرے کے لئے جگہ کُشادہ کروں گا۔٭دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گا، گُھورنے، جِھڑکنے اوراُلجھنے سے بچوں گا۔٭صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ وغیرہ سُن کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والوں کی دل جُوئی کے لئے بُلند آواز سے جواب دوں گا۔٭ بَیان کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گا ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ماہِ ذیعقدہ کی آمد آمد ہے،اِس ماہِ مبارک کی2تاریخ کو عالمِ اسلام کی ایک عظیم ہستی کاعُرس منایا جاتا ہے،وہ عظیم ہستی کون ہے؟وہ عظیم ہستی صدرُ الشَّریعہ،بدرُ الطَّریقہ حضرت علّامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ ہیں۔
صدر الشّریعہ کی شان و عظمت کی جھلکیاں
٭…صدر الشّریعہ کی شان و عظمت کا اندازہ اس بات سے بھی ہوتا ہے کہ سیدی اعلیٰ حضرت جیسے مجدّدِ دِین وملّت،امامِ اہلسنّت نے آپ کو ہند کا قاضیِ اسلام مقرر فرمایا۔
٭…صدر الشّریعہ کی شان و عظمت کا اندازہ اس بات سےلگائیے کہ اعلیٰ حضرت نے آپ کو اپنی خلافت عطا فرمائی تھی۔
٭…صدر الشّریعہ آستانۂ مُرشد کے باوفا تھے۔
٭…صدر الشّریعہ چھوٹے بچوں پر بہت شفیق و مہربان تھے۔
٭…صدر الشّریعہ سنّت پر عمل کرتے ہوئے گھر کا کام کاج انتہائی مصروفیت کے باوجود خود اپنے