Book Name:Sadr-ush-Shari'ah ki Deni Khidmaat
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! شیخِ طریقت،اَمِیْرِاَہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطارؔ قادِری رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فیضانِ نظر سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ 15شَعبانُ الْمُعَظَّمْ ۱۴۲۱ ھ کو تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تَحریک دعوتِ اسلامی کے تَحت دارُالاِفتا اَہلسنّت کا آغاز ہوا،تادمِ تحریر اس کی10شاخیں قائم ہیں، دُکھیاری اُمّت کی شرعی رَہنمائی کا سلسلہ جاری و ساری ہے،دارُالاِفتا اَہلسنّت میں نہ صرف ملاقات کی جاسکتی ہے بلکہ تحریری فتویٰ بھی طلب کیا جا سکتا ہے نیز دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net پر دارالافتاء اہلسنّت آن لائن کی سہولت بھی موجود ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ 100فیصداسلامی چینل"مدنی چینل" پربھی دارالافتاء اہلسنّت کے سلسلے علمِ دین سے مالا مال قیمتی مدنی پھول اپنی خوشبوئیں لُٹاتے رہتے ہیں۔
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں
اے دعوتِ اسلامی تری دُھوم مَچی ہو
(وسائلِ بخشش مُرمّم،۳۱۵)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ہمارے مکی مدنی آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اِمَامُ الاَنْبِیَاءکے مقام پر فائز ہونے کے باوجود اس قدر عاجزی و انکساری والے تھے کہ اپنے گھر کے کام کاج میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کرتے تھے چنانچہ
حضرت سَیِّدُنا ابو سعید خُدری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ارشاد فرماتے ہیں:حضور نبیِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اپنے گھریلو کام خود اپنے دستِ مبارک سے کر لیا کرتے تھے۔اپنے خادموں کے ساتھ بیٹھ کر