Sadr-ush-Shari'ah ki Deni Khidmaat

Book Name:Sadr-ush-Shari'ah ki Deni Khidmaat

      میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اس طرح کے معاملات میں مشغول رہنے والی غالب اکثریت نماز جیسے اہم فرض کو بھی مَعَاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ ترک کرنے میں کسی قسم کی شرمندگی محسوس نہیں کرتی۔یاد رکھئے!بِلا وجہِ شرعی نماز نہ پڑھنا گناہ و حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔احادیثِ مبارکہ میں نماز ترک کرنے کی سخت ترین وعیدیں بیان کی گئی ہیں۔آئیے! بطورِ عبرت ترکِ نماز سے متعلق ایک حدیثِ پاک اور اس کی شرح سُنتے ہیں،سنئے اور خوفِ خدا سے لرزئیے چُنانچہ

        نبیِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عبرت نشان ہے:جس شخص نے پانچ(فرض)نمازوں کی حفاظت کی،اس کے لیے نَمازقِیامت کے دن نور، دلیل اورنَجات ہو گی اور جو اس کی حفاظت نہ کرے، اس کے لیے بروزِ قِیامت نہ نور ہو گا اور نہ دلیل اور نہ ہی نَجات  اور وہ شخص قِیامت کے دن فرعون، قارون ، ہامان اور اُبَیْ بِن خَلَف کے ساتھ ہو گا۔(جمع الجوامع،حرف الخاء،الخاء مع المیم،۴/۲۵۹، حدیث:۱۱۶۶۱)

        مُفَسِّرِ شَہِیر، حکیم الاُمَّت  حضرت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  بیان کردہ حدیثِ پاک کی شرح کرتے ہوئے حدیثِ پاک کے اس حصے”جو شخص نماز کی حفاظت کرے“ کی وضاحت میں ارشاد فرماتے ہیں:اس طرح کہ نمازہمیشہ پڑھے،صحیح پڑھے،دل لگا کر اخلاص کے ساتھ ادا کیا کرے۔ (مفتی صاحب رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ حدیثِ پاک کے اس حصے”اس کے لیے نَمازقِیامت کے دن نور، دلیل اورنَجات ہو گی“کی شرح میں فرماتے ہیں)  قیامت میں قبربھی داخل ہے کیونکہ موت بھی قیامت ہی ہے۔مطلب یہ ہے کہ نمازقبرمیں اور پُل صِراط پر روشنی ہوگی کہ سجدہ گاہ تیز بیٹری کی طرح چمکے گی اورنماز اس کے مؤمن بلکہ اللہعَزَّ  وَجَلَّ  کو پہچاننے والا ہونے کی دلیل ہوگی،نیز اس نماز کے ذریعہ سے اسے ہر جگہ نجات ملے گی کیونکہ قیامت میں پہلا سوال نماز کا ہوگا اگر اس میں بندہ کامیاب ہوگیاتو اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّآگے بھی کامیاب ہوگا۔ (حدیثِ پاک کے اس حصے”وہ شخص قِیامت کے دن فرعون، قارون ، ہامان اور اُبَیْ