Maut aur Qabr ki Tayyari

Book Name:Maut aur Qabr ki Tayyari

کرنے اور گناہوں سے بچنے کے طریقوں پر مُشْتَمِل شَریعَت و طَرِیْقَتکا جامِع مجموعہ 72 مَدَنی اِنْعَامَات بَصُورَتِ سوالات (Questions)عَطا فرمایا ہے۔ چُنَانْچِہ اپنی اِصْلَاح کے لیے خود بھی ان مَدَنی اِنْعَامَات پر عَمَل کیجئے اور انفرادی کوشش کرنے والے مدنی انعام پر عَمَل کے ذریعے ہر ماہ  مَدَنی اِنْعَامَاتکے کم اَزْ کم 26 رسائل تقسیم کر کے وُصُول فرمانے کی بھی کوشش کیجئے۔ہمارے اَسلافِ کرام بھی نہ صرف خُودفکرِ آخرت میں اپنے اَعمال کا مُحاسَبہ کرتے بلکہ لوگوں کو بھی اس کا ذِہْن دیا کرتے جیسا کہ اَمِیْرُ الْمُؤمِنْین حضرتِ سَیِّدُنا عُمر فارُوقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ   فرماتے ہیں :اے لوگو! اپنے اَعمال کا حساب کر لو ، اس سے پہلے کہ قیامت آجائے اور تم سے ان کا حساب لیا جائے۔(حلیۃ الاولیاء ، ۱/۵۶)مدنی انعامات کا بغور مُطالَعَہ کرنے کے بعدہم اس نتیجے پر پہنچیں گے کہ یہ دَرْاَصْل اپنا مُحاسبہ کرنے اور مرنے سے پہلے موت  اور قبر کی تیاری کرنے کا ایک جامع نِظام ہے، جس کو اپنا لینے کے بعد نیک بننے کی راہ میں حائل رُکاوٹیں اللہعَزَّ  وَجَلَّ   کے فَضْل وکَرم سےآہستہ آہستہ  دُورہوجاتی ہیں اوراس کی بَرَکت سے پابند ِ سُنَّت بننے، گُناہوں سے نَفْرت کرنے، ایمان کی حِفاظت اور قبر و حشر کی تیاری کرنے کے لئے کُڑھنے کا ذِہْن بنتا ہے۔دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکت سے نیک اعمال کی رغبت اور فکرِ آخرت کس قدر نصیب ہوتی ہے،آئیے! آیئے اس سے متعلق ایک مدنی بہار سُنتے ہیں :

ولی سے نسبت کی بَرَکت

          بلال نگر(ضلع ننکانہ،پنجاب پاکستان)میں مقیم ایک اسلامی بہن کے مکتوب کا خلاصہ ہے: ہمارے گھر کے کل 9 افراد تھے، دادا جان کے علاوہ باقی تمام افراد شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   سے مرید تھے۔ جب ہمارے دادا جان نے اپنے بچوں پر دعوتِ اسلامی کا چڑھتا ہوا مَدَنی رنگ ملاحظہ فرمایا تو وہ خود بھی امیرِ اہلسنّت  دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   سے مرید ہو گئے ۔ مرید ہونے کی بَرَکت سے ان کی زندگی یکسر بدل کر رہ گئی ۔ داڑھی تو پہلے سے ہی تھی اب تو عمامہ بھی سج گیا بلکہ وصیّت بھی کی کہ