Book Name:Maut aur Qabr ki Tayyari
عذاب اس کے سرکی طرف سے آتا ہے تو نماز کہتی ہے میری طرف سے کوئی راستہ نہیں،اگر دائیں جانب سے آئے تو زکوۃ کہتی ہے میری طرف سے بھی کوئی راستہ نہیں ،اگرعذاب بائیں جانب سے آتا ہے تو روزہ کہتا ہے میرے یہاں سے بھی کوئی راستہ نہیں،اگر عذاب پاؤں کی جانب سے آئے یہ تو صدقہ(اور دوسرے نیک اعمال )کہتے ہیں ہماری طرف سے بھی داخلے کاکوئی راستہ نہیں۔(مصنف عبدالرزاق ،کتاب الجنائز، باب الصبر والبکا ء والنیاحۃ،۳/۳۷۶، حدیث:۶۷۳۲)
اسی طرح ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:بے شک قرآن میں تیس (30)آیتوں پر مشتمل ایک سورت ہے جو اپنے پڑھنے والے کیلئے شفاعت کرتی رہے گی یہاں تک کہ اس کی مغفرت کردی جائے گی اور یہسُورَۃُ الْمُلْکُ ہے ۔(ترمذی،کتاب فضائل القرآن ،باب ماجاء فی فضل سورۃ الملک، ۴/۴۰۸، حدیث:۲۹۰۰)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ !مدنی انعامات پر عمل کرنے والے خوش نصیب عاشقانِ رسول ،اِس فضیلت کو پانے کی سعادت حاصل کرتے ہوں گے،کیونکہ سُورۂ مُلک کی تلاوت روزانہ کے مدنی انعامات میں بھی شامل ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ماہِ رَمَضانُ الْمُبارَک کی آمدآمدہے اور اس ماہ ِمُبارَک کی برکتوں کے تو کیا کہنے کہ اس ماہ میں عبادت کرنے اور نیکیوں میں اِضافہ کرنے کے مَواقع بہت بڑھ جاتے ہیں۔چُنانچہ اس ماہ میں نیکیاں بڑھانے اور خُود کو گُناہوں سے بَچانےاورخُوب خُوب علمِ دِین حاصل کرنے کا ایک بہترین ذَریعہ پورے ماہِ رمضان یاآخری عشرے کا اِعْتکاف بھی ہے اور اعتکاف کی فضیلت کا اندازہ اس حدیثِ پاک سے لگائیےکہ
اُمّ الْمُؤمِنِین حضرتِ سَیِّدَتُنا عائِشہ صِدّیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا سے رِوایت ہے کہ سرکارِ