Maut aur Qabr ki Tayyari

Book Name:Maut aur Qabr ki Tayyari

اپنے رِشتے داروں،پڑوسیوں،دوستوں پر اِنفرادی کوشش کرکے انہیں بھی راہِ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل بتا کر مدنی عطیات جمع کیجئے۔

فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم:صدقہ بُرائی کے 70دروازے بند کرتا ہے،فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم:صدقہ بُری موت کو روکتا ہے۔ اِجتماع کے اِختتام پرمدنی عطیات جمع کرنے کے لیے ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی موجود ہوں گے،ہوسکے تو ہاتھوں ہاتھ جتنا ممکن ہو،ہم بھی راہِ خدا میں خرچ کرنے والوں میں شامل ہو جائیں،اگربعد میں مدنی عطیات جمع کروانے کاذہن ہوتو ذِمہ داران کواپنا نام ،رابطہ نمبر اور نیّتیں لکھوا دِیجئے تاکہ بعد میں آپ سے رابطہ  کیا جا سکے۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب!                                           صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! 15 شعبان کے روزے کی ایک خاص فضیلت ہے، آئیے سُنیے اور روزہ رکھنے کا ذہن بنائیے،سُبْحَانَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ!اِس بار15شعبان کا روزہ جمعۃ المبارک کے دن ہوگا،آئیے!جمعہ کے دن اوربالخصوص 15شعبان المعظم کے روزے کی فضیلت سُنتے ہیں۔ چنانچہ

15شَعبان کا روزہ

حضرتِ سَیِّدُنا علیُّ المُرتَضٰی، شیرِ خدا کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم سے مروی ہے کہ نبیِّ کریم، رء وْفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ عظیم ہے: جب 15 شعبان کی رات آئے تو اس میں قیام (یعنی عبادت)کرو اور دن میں روزہ رکھو۔بے شک اللہ عَزَّ  وَجَلَّ غروبِ آفتاب سے آسمانِ دنیا پر خاص تجلی فرماتا اور کہتا ہے:’’ہے کوئی مجھ سے مغفرت طلب کرنے والا کہ اُسے بخش دُوں!ہے کوئی روزی طلب کرنے والا کہ اُسے روزی دُوں!ہے کوئی مصیبت زدہ کہ اُسے عافیت عطا کروں!ہے کوئی ایسا! ہے کوئی ایسا! اور یہ اُس وَقت تک فرماتا ہے کہ فجرطلوع ہو جائے ۔ ‘‘ (سُنَنِ اِبن ماجہ ج۲، ص۱۶۰حدیث ۱۳۸۸)