Maut aur Qabr ki Tayyari

Book Name:Maut aur Qabr ki Tayyari

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّاس پُر فتن دور میں قبر و آخرت کی فکر کرتے ہوئے گناہوں سے بچنے، نیکیاں کرنے نیز فرائض و واجبات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ سُنَّتوں بھری زندگی گزارنے کے لئے دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول یقیناً اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی بہت بڑی نعمت ہے ،اس مدنی ماحول سے وابستگی قبر وحشر کی تیاری کا ایک بہترین ذریعہ ہے،لہٰذا ہمیں چاہئے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر مرنے سے پہلے موت اور قبر و حشر کی تیاری میں مصروف ہوجائیں ،موت اور قبر و حشر کے معاملات کے بارے میں مزید معلومات کے لئے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ586صفحات پر مشتمل کتاب”شرحُ الصُّدور“ کا مطالعہ انتہائی مفید ہے ۔

کتاب”شرحُ الصُّدور“ کا تعارف

     یہ کتاب دراصل مشہورمحدث اور شافعی بزرگ حضرت سَیِّدُنا امام جلالُ الدِّین سیوطی شافعی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی عربی تصنیفشرحُ الصُّدُور بِشَرْحِ حَالِ الْمَوْ تٰی وَالْقُبُوْرکا اُردو ترجمہ ہے۔ اس کتاب میں موت،برزخ،قبر و حشر اور مُردوں کے احوال سے متعلق اہم ترین معلومات کا انمول خزانہ موجود ہے ،لہٰذا آج ہی اس کتاب کو مکتبۃ المدینہ کے بستے سے ہدیۃً طلب فرمائیے،خود بھی اس کا مطالعہ کیجئے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی پڑھنے کی ترغیب دِلائیے۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اس کتاب کو رِیڈ(یعنی پڑھا)بھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ  (Download)اور پرنٹ آؤٹ (Print Out) بھی کيا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یادرکھئے!یہ دُنیا چند روزہ ہے ،اسکی راحت و مُصیبت سب فناہونے والی ہے، یہاں کی دوستی اور دشمنی سب ختم ہونے والی ہے، دُنیاسے چلے جانے کے بعد بڑے سے بڑا رفیق و شفیق بھی ہمارے کام آنے والا نہیں، مرنے کے بعد اگر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اپنے فضل و رحمت