Book Name:Allah Say Muhabbat Karnay Walon Kay Waqiat
کی دُھومیں مچارہی ہے،جن میں سے ایک شعبہ ”مجلس مدنی مذاکرہ “بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ شیخِ طریقت،امیرِ اہلسُنَّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضَوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے’’علم بے شُمار خزانوں کا مجموعہ ہے،جن کے حُصُول کا ذریعہ سُوال ہے۔‘‘ کے قول کو عملی جامہ پہناتے ہوئے سُوال و جواب کا ایک سلسلہ شُروع کیا، جسے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں”مدنی مُذاکرہ“ کہا جاتا ہے۔عاشقانِ رسول مدنی مُذاکروں میں عَقائد و اَعمال، فضائل و مَنَاقِب،شریعت و طریقت، تاریخ وسیرت، سائنس وطِبّ، اَخلاقیات و اِسلامی مَعْلُومات، معاشی و مُعاشرتی و تنظیمی مُعاملات اور دیگر بہت سے مَوضُوعات کے مُتَعَلِّق مختلف قسم کے سُوالات کرتے ہیں اور شیخِ طریقت، امیر ِاَہلسنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ انہیں حکمت آموز اور عشقِ رسول میں ڈُوبے ہوئے جوابات سے نوازتے ہیں۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے اِن عطا کردہ دِلچسپ اورعِلْم و حکمت سے بھرپور مَدَنی پُھولوں کی خُوشبوؤں سے دُنیا بھر کے مُسلمانوں کو مہکانے کیلئے ان مَدَنی مُذاکروں کو تحریری رسالے اور آڈیو(Audio) ویڈیو(Video) سی ڈیز(CDs) کی صُورت میں پیش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اب تک مَجلِس مَدَنی مُذاکرہ کئی آڈیو کیسٹیں اور ویڈیو سی ڈیز(VCDs) اور تحریری مَدَنی مُذاکرے پیش کرنے کی سَعادَت بھی حاصل کر چکی ہے اور مزید کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتا ہوں۔ شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مُصْطَفٰے جانِ رحمت، صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ