Book Name:Allah Say Muhabbat Karnay Walon Kay Waqiat
حُصُول کیلئے تڑپنا، سردیوں کی طویل راتوں میں قیام اور گرمیوں کے لمبے دنوں میں روزے ،اللہ تعالٰیکیلئے مَحَبَّت کرنا، اسی کی خاطر دُشمنی رکھنا، اسی کی خاطر کسی کو کچھ دینا اور اسی کی خاطر کسی سے روک لینا، نعمت پر شکر، مُصیبت میں صبر، ہر حال میں خُدا پر تَوکُّل، اپنے ہر مُعاملے کو اللہ تعالٰیکے سپرد کردینا، اَحکامِ الٰہی پر عمل کیلئے ہمہ وَقْت تیار رہنا، دل کو غیر کی مَحَبَّت سے پاک رکھنا،اللہ تعالٰیکے محبوبوں سے مَحَبَّت اوراللہ تعالٰیکے دُشمنوں سےنفرت کرنا،اللہ تعالٰیکے پیاروں کا نیاز مندرہنا،اللہ تعالیٰ کے سب سے پیارے رسول و محبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو دل و جان سے محبوب رکھنا،اللہ تعالٰیکے کلام کی تلاوت، اللہ تعالٰیکے مُقرَّب بندوں کو اپنے دلوں کے قریب رکھنا، اِن سے مَحَبَّت رکھنا، مَحَبَّت ِ الٰہی میں اضافے کیلئے ان کی صُحبت اختیار کرنا،اللہ تعالٰی کی تعظیم سمجھتے ہوئے ان کی تعظیم کرنا،یہ تمام اُمُور اور ان کے علاوہ سینکڑوں کام ایسے ہیں، جو مَحَبَّتِ الٰہی کی دلیل بھی ہیں اوراُس کے تقاضے بھی ہیں۔ (تفسیرصِراطُ الجنان،ص۲۶۴ )
قلب میں یاد تیری بسی ہو ذکر لب پہ ترا ہر گھڑی ہو
مستی و بے خودی اور فَنا کی میرے مولیٰ تو خیرات دیدے
(وسائلِ بخشش مرمم، ص ۱۲۶)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سُنا آپ نے کہ محبتِ الٰہی کے تقاضے کیا کیا ہیں،یعنی اگر کوئی شخص محبتِ الٰہی کا دعویدار ہے تو اُس کے شب و روز کیسے گُزرنے چاہئیں،اُس کا سر بارگاہِ الٰہی میں جُھکا ہوا ہونا چاہئے، اُس کی آنکھیں یادِ الٰہی میں تر ہونی چاہئیں، اُس کا دل رضائے الٰہی کے لئے بیقرار ہونا چاہئے، دن روزے میں گُزرے تو راتیں عبادت میں بسر ہوں، اللہ تعالٰی سے محبت کرنے والوں کےا نداز کیا