Book Name:Tawakkul Or Qanaat
وبیش 36 زبانوں میں ترجمہ کرنےکی خدمت سَراَنْجام دےرہی ہےتاکہ اردو پڑھنےوالوں کےساتھ ساتھ دنیاکی دیگرزبانیں بولنے والے کروڑوں لوگ بھی فیضیاب ہوسکیں اوران کا بھی یہ مدنی ذِہْن بن جائےکہ مجھےاپنی اور ساری دنیاکےلوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کرنی ہے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مجلس تراجم کی تمام کتب ورسائل دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net پر موجود ہیں،اس کے علاوہ ”مدنی بُکس لائبریری “ کے نام سے موبائل ایپلی کیشن بھی ہے، جس کی مدد سے آپ کتب ورسائل کانہ صرف خود مطالعہ کر سکتے ہیں بلکہ اپنے دوست واحباب کو اس ایپلی کیشن کا لِنک(Link) شئیر کرکے ثوابِ جاریہ کا سامان کرسکتے ہیں ۔
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں
اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو !
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہم توکُّل کے بارے میں سن رہے ہیں ،جسے توکُّل کی نعمت مل جائے وہ بڑا خوش نصیب ہے،اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نیک بندے توکُّل کی صفت سے مُتَّصِف ہوتے ہیں۔ آئیے!توکُّل کاجذبہ بڑھانے کے لیے توکُّل کرنے والوں کی دو (2)حکایات سنتے ہیں۔
حضرتِ سیِّدُنا ایوب حَمَّالرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے منقول ہے کہ ہمارے علاقے میں ایک مُتوکّل نوجوان رہتا تھا۔ وہ عبادت ورِیاضت اور توکُّل کے معاملے میں بہت مشہور تھا۔ لوگو ں سے کوئی چیز نہ لیتا۔ جب بھی کھانے کی حاجت ہوتی اپنے سامنے سِکّوں سے بھری ایک تھیلی پاتا۔ اسی طر ح وہ اپنے شب وروز عبادتِ الٰہی میں گزارتا اور اسے غیب سے رزق دیا جاتا۔ ایک دفعہ لوگوں نے اس سے کہا: