Tawakkul Or Qanaat

Book Name:Tawakkul Or Qanaat

نصیب ہو جائے تو ہمیں اس کے لئے بارگاہِ الٰہی میں دُعا بھی کرنی چاہئے نیز توکُّل و قناعت کے فضائل اورحِرْص و کنجوسی کے وبال کا مطالعہ کرنا چاہئے،اس کے علاوہ عمدہ اخلاق اور اچھے اوصاف کے حامل نیک لوگوں کی صحبت بھی اختیار کرنی چاہئے کہ صحبت انسان کے کردار اور اس کی گفتار پر لازمی اثر انداز ہوتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھےمیٹھےاسلامی  بھائیو!بَیان کواِخْتِتام کی طرف لاتےہوئےسنت کی فضیلت اورچند سنتیں اورآداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتا ہوں ۔تاجدارِ رسالت ، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مُصْطَفٰے جانِ رحمت، شمعِ بزمِ ہدایت ،نَوشَۂ بزمِ جنّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اورجس نے مجھ سے مَحَبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ ( مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/۹۷،حدیث:۱۷۵)

سینہ تری سنّت کا مدینہ بنے آقا

جنّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ناخن کاٹنے کی سنتیں اور آداب

      آئیے!شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمدالیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکےرسالہ’’101مدنی پھول ‘‘سےناخن کاٹنےکی سنتیں اورآداب سنتےہیں۔٭جُمعہ کے دن ناخن کاٹنامستحب ہے،ہاں اگرزیادہ بڑھ گئےہوں توجمعہ کاانتظارنہ کیجئے۔(دُرِّمُختار، ج۹ ص۶۶۸) صدرالشریعہ،بدرُ الطریقہ مولیناامجدعلی اعظمیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں منقول ہےجوجمعہ کےروز ناخن ترشوائے (کاٹے) اللہ تَعَالٰی اُس کودوسرے جمعے تک بلاؤں سےمحفوظ رکھےگااورتین 3دن زائد