Book Name:Tawakkul Or Qanaat
یعنی دس دن تک، ایک روایت میں یہ بھی ہےکہ جوجمعہ کےدن ناخن ترشوائے (کاٹے) تو رحمت آئیگی اورگناہ جائیں گے۔ ( دُرِّمُختار ، رَدُّ الْمُحتَارج۹ ص ۶۶۸، بہارِشريعت حصّہ۱۶ص ۲۲۵،۲۲۶)٭ ہاتھوں کے ناخن کاٹنےکےمنقول طریقےکاخلاصہ پیش خدمت ہے پہلے سیدھےہاتھ کی شہادت کی انگلی سے شروع کر کےترتیب وار چھنگلیا (یعنی چھوٹی انگلی ) سمیت ناخن کاٹے جائیں، مگر انگوٹھا چھوڑدیجئے ،اب اُلٹےہاتھ کی چھنگلیا(یعنی چھوٹی انگلی ) سے شروع کرکے تر تیب وارانگوٹھے سمیت ناخن کاٹ لیجئےاب آخِرمیں سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے کا ناخن کاٹا جائے۔ (دُرِّمُختار ج۹ص ۶۷۰، اِحْیاءُ الْعُلُوم ج ۱ ص ۱۹۳ ) ٭ پاؤں کے ناخُن کاٹنے کی کوئی ترتیب منقول نہیں ، بہتر یہ ہے کہ سیدھے پاؤں کی چھنگلیا (یعنی چھوٹی انگلی) سےشروع کر کےتر تیب وارانگو ٹھے سمیت ناخن کاٹ لیجئے پھر اُلٹے پاؤں کےانگو ٹھےسےشرو ع کر کے چھنگلیاں سمیت ناخن کاٹ لیجئے٭جنابت کی حالت (یعنی غسل فرض ہونے کی صورت ) میں ناخن کاٹنا مکروہ ہے ۔ (عالَمگیری ج ۵ ص۳۵۸)٭دانت سے ناخن کاٹنامکروہ ہےاوراس سےبرص یعنی کوڑھ کے مرض کااندیشہ ہے٭ ناخن کاٹنےکےبعدان کودفن کردیجئےاوراگران کوپھینک دیں توبھی حرج نہیں ٭ ناخن کا تراشہ(یعنی کٹے ہوئےناخن) بیت الخلا یا غسل خانےمیں ڈال دینا مکروہ ہے کہ اس سے بیماری پیدا ہوتی ہے٭ بدھ کے دن ناخن نہیں کاٹنے چاہئیں کہ برص یعنی کوڑھ ہوجانے کا اندیشہ ہےالبتہ اگر انتالیس (39)دن سےنہیں کاٹے تھے، آج بد ھ کوچالیسواں دن ہےاگر آج نہیں کاٹتاتوچالیس40 دن سے زائد ہوجائیں گےتو اس پرواجِب ہوگا کہ آج ہی کےدن کاٹےاس لیےکہ چالیس دن سے زائد ناخن رکھناناجائزو مکروہِ تحریمی ہے ٭لمبےناخن شیطان کی نشست گاہ ہيں یعنی ان پرشیطان بیٹھتاہے۔ (اِتحافُ السّادَۃ للزّبیدی ج۲ص۶۵۳ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنےکےلئےمکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ دو کتب”بہارِ شریعت“حِصّہ 16