Book Name:Aankhon Ka Tara Naam e Muhammad
بیان کا کیسٹ سُن کر کئی لوگوں کی اِصلاح ہونے کی خبریں ہیں،آپ حضرات میں بھی کچھ نہ کچھ ایسے خُوش نصیب ہوں گے جوبیان کا کیسٹ سُن کر مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوئے ہوں گے۔لہٰذاسنتوں بھرے بیانات و مدنی مذاکرات کے میموری کارڈزلوگوں تک پہنچانا دِین کی عظیم خِدمت اور بے اِنْتہا ثواب کا باعِث ہے تو جس سے بن پڑے ہفتہ میں ورنہ مہینے میں کم از کم12میموری کارڈز ضرورفروخت کرے۔مُخَیَّر اسلامی بھائی اگر مُفْت تقسیم کریں تو مدینہ مدینہ۔شادیوں کے مواقِع پرشادی کارڈکے ساتھ مَدَنی رِسالہ اور ہوسکے تو مذکورہ میموری کارڈ بھی شامل کیجئے۔
اُنکے در پے پلنے والا اپنا آپ جواب کوئی غریب نواز تو کوئی داتا لگتا ہے
بڑے شہر میں ہر علاقائی مُشاوَرت کا نگران(قصبے والے قصبے میں(12دن تک روزانہ مختلف مساجِد میں عظیمُ الشّان سُنَّتوں بھرے اِجْتماعات مُنْعَقِد کرے(ذِمّے دار اسلامی بہنیں گھروں میں(بغیر مائک)اِجتماعات فرمائیں) رَبِیْعُ الاوّل شریف کے دوران ہونے والے تمام اِجتماعات میں جن سے ہوسکے وہ سارامہینا مدنی پرچم ساتھ لایا کریں۔
لَب پر نعتِ رسولِ اَکرم ہاتھوں میں پرچم دیوانہ سَرکار کا کتنا پیارا لگتا ہے
گیارہ(11)کی شام کو ورنہ12ویں شَب کو غُسْل کیجئے۔ہوسکے تو اِس عِیْدوں کی عِیْد کی تَعْظِیم کی نِیَّت سے سفید لباس،عِمامہ،سَربند، ٹوپی،سَر پر اَوڑھنے کی سفید چادر،پردے میں پردہ کرنے کے لئے کتھئی چادر، مِسواک، جیب کا رومال، چپّل، تسبیح، عِطر کی شیشی،ہاتھ کی گھڑی،قلم،مدنی قافِلہ پیڈوغیرہ اپنے استِعمال کی ہر چیز ممکنہ صُورت میں نئی لیجئے۔(اسلامی بہنیں بھی اپنی ضَرورت کی جو جو اَشیاء ممکن ہوں وہ نئی لیں)
آئی نئی حکومت سِکّہ نیا چلے گا عالَم نے رنگ بدلا صُبْحِ شبِ وِلادت
(ذوقِ نعت،ص۶۷)
بارہویں شب اجتِماعِ میلاد میں گزار کربوقتِ صبحِ صادِق اپنے ہاتھوں میں مَدَنی پرچم اُٹھا ئے، دُرُود