Faizan-e-Imam Azam

Book Name:Faizan-e-Imam Azam

سنّتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں ۔ تاجدارِ رسالت ، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت، مصطَفٰے جانِ رحمت، شمعِ بزمِ ہدایت،نوشۂ بزمِ جنّتصَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سنّت سےمحَبَّت کی اُس نے مجھ سے محَبَّت کی اور جس نے مجھ سےمحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔(مِشْکاۃُ الْمَصابِیح ،۱/۵۵ حدیث ۱۷۵)

حُسنِ سُلُوک کی سنتیں اورآداب

آئیے!سب سے پہلےحُسنِ سُلُوک کی فضیلت پر 2فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے:  (1)ہر حُسن ِ سُلُوک  صدقہ ہے غنی کے ساتھ ہو یا فقیر کے ساتھ۔(مجمع الزوائد ، کتاب الزکوٰۃ ، باب کل معروف  صدقۃ  ، ۳/۳۳۱، حڈیث: ۴۷۵۴)(2)جواللہ  اور قیامت پر ایمان رکھتا ہے اُسے چاہئے کہ صِلَہ ٔرِحمی (رشتہ داروں کے ساتھ اچھا برتاؤ )کرے۔(بخاری ،  ۴/۱۳۶،حدیث: ۶۱۳۸)٭قرآن و احادیث میں ہمیں  والدین،رشتہ داروں،یتیموں،مسکینوں ، قریبی اور دور کے پڑوسیوں ،مسافروں اور لونڈی غلاموں کے ساتھ حُسنِ سلوک اور بھلائی کرنے کا حکم دیا گیاہے  ٭ حُسن ِ سُلُوک سے پیش آنا ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مبارک سنت ہے ۔ حسنِ سلوک کے حوالے سے  مزید مدنی پھول مدنی حلقے میں بیان کیے جائیں گے ۔

( اعلان :)

حُسنِ سُلُوک کے بارے میں بقیہ اہم  مدنی پھول   تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان مدنی پھولوں کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

حُسنِ سُلُوک کی سنتیں اورآداب

٭حُسنِ سُلُوک کرنے میں والدین کا مرتبہ سب سے بڑھ کر ہے۔(ردالمحتار ،۹ /۶۷۸ ملخصاً) ٭حُسنِ سُلُوک کی مختلف صورَتیں ہیں، ہَدِیّہ و تحفہ (Gift)دینا اور اگر