Faizan-e-Imam Azam

Book Name:Faizan-e-Imam Azam

  خود بھی اپنالیں اور اپنے بچوں کو بھی ان کا عادی بنائیں تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ان بچوں میں  یہ خوبیاں  بچپن ہی سے پیدا ہوجائیں گی اور بڑے ہوکر انہیں ایک اچھامسلمان بنائیں گی ۔

مجلس دارالمدینہ کا تعارف!

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّعاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی  جہاں بڑی عمر کے لوگوں  کی اصلاح کیلئےسُنَّتوں بھرے اجتماعات، مَدَنی قافلے،مدنی دورہ ،مدنی تربیتی کورس،فرض عُلُوم کورس، مَدَنی چینل اور درسِ فیضانِ سُنَّت وغیرہ کے ذریعے خُوب سرگرمِ عمل ہے وہیں بچوں کی تعلیم وتربیت میں بھی  پیش پیش ہے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ!دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی منوں اور مدنی منیوں  کودِینی ودُنیاوی تعلیم  سکھانے کیلئے دارالمدینہ  بھی قائم کیے گئے ہیں ،جس میں پڑھنےوالے مدنی مُنّے اور مدنی مُنّیاں  نہ صرف باوقار مُسلمان بن سکیں گے   بلکہ پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرکے خُودکفیل ہو کر مُعاشرے میں نُمایاں مقام بھی حاصل کریں گے ۔ لہٰذا ہم خُودبھی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ رہیں اور اپنے بچوں  کی اِصلاح و مدنی تَربِیَت کیلئے انہیں   دارُالمدینہ میں داخلہ کروائیں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ!آپ کے بچے  بزرگانِ دین کے نقش ِ قدم پر چل کر ایک باعمل  مسلمان  بننے کے ساتھ ساتھ اپنا مستقبل بھی روشن کریں گے  ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

محرومانِ شبِ براءت!

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَسلافِ کرام  رَحِمَہُمُ اللہ  السَّلامکے واقعات بَیان  کرنے کا ایک مَقْصَد یہ بھی ہوتا ہے کہ ہم ان کے حالاتِ زِندگی سُنیں اور اپنی زِندگیوں کو ان کی حَیاتِ مُبارَکہ  کے سانچے میں ڈھالنے کی کوشش کریں۔لہٰذاہمیں بھی اپنے تمام گُناہوں سے سچی تَوْبہ  کرکے اَسلاف کی