Faizan-e-Imam Azam

Book Name:Faizan-e-Imam Azam

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12 مدنی کاموں میں سے ایک  مدنی کام مدنی حلقہ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمیں بھی امامِ اعظم   کے نقشِ قدم پرچلتے ہوئے خوب خوب عبادت وتلاوت اور ذکرودُرُود کی عادت بنانی چاہیے ۔اس کا آسان طریقہ  یہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر نیکی کے کاموں میں ترقی  کیلئے ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں  میں مشغول ہوجائیں ۔ 12 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام نمازِ فجر کے بعد  مَدَنی حَلْقہ بھی ہے،جس میں تین آیاتِ قرآنی کی تلاوت مع تَرْجَمَۂ کنز الایمان وتفسیر خزائنُ العرفان/ تفسیر نورُالْعرفان/ تفسیرصِراطُ الجنان،درسِ فیضانِ سُنَّت(4صفحات)اور آخرمیں شَجْرہ قادِریہ،رَضَویہ، ضیائیہ، عطاریہ بھی پڑھا اور سُنا جاتا ہے،اس کے بعد شجرے کے کچھ نہ کچھ اَوْراد و وظائف اوراِشراق وچاشت کے نوافل پڑھنے کی بھی ترکیب ہوتی ہے۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمیں بھی  چاہئے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو  کر  12 مدنی کاموں  کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا  مدنی پیغام  خوب عام کریں اورشریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے دنیا کے ساتھ ساتھ اپنی آخِرت  بہتر بنانے کی کوشش کریں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ!  یہ مدنی ماحول بگڑے ہوئے لوگوں کو سُدھارنے میں کافی مدد فراہم کرتا ہے۔آئیے! ترغیب کیلئے مدنی ماحول سے وابستگی کی ایک مدنی بہار سُنئے ۔چنانچہ

روحانی و جسمانی مرض کافور ہو گیا

مرادآباد(یوپی،ہند) کےمحلہ نئی بستی میں مُقیم ایک اسلامی بھائی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے  بہت سی بیماریوں میں مبتلا تھے،انہیں نہ نمازوں کا ہوش تھا  اور نہ ہی سُنّتوں پرعمل کرنے کا جذبہ،نت نئے فیشن اپنانا اور بے حیائی کے کاموں میں مبتلا رہنا