Faizan-e-Imam Azam

Book Name:Faizan-e-Imam Azam

ان کو کسی کام میں مدد در کار ہوتو اِس کا م میں ان کی مدد کرنا، انہیں سلام کرنا،ان کی ملاقات کو جانا،ان کے پاس اُٹھنا بیٹھنا،ان سے بات چیت کرنا،ان کے ساتھ لُطف و مہربانی سے پیش آنا۔(دُرَر، ۱/۳۲۳ملخصاً) ٭امامِ اعظمرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: یادرکھو! اگر   تم لوگو ں کے ساتھ حُسنِ سُلُوک سے پیش نہ آئے تو وہ تمہارے دشمن بن جائیں گے اگرچہ تمہارے  ماں باپ ہی کیوں نہ ہوں۔ (امام اعظم کی وصیتین،ص ۲۵۔) ٭اَوْلِیَاء ُاللہ  اپنی بُرائیاں کرنے والوں بلکہ جان کے در پے رہنے والوں  کے ساتھ بھی حُسنِ سُلُوک کیا کرتے ہیں۔(غیبت کی تباہ کاریاں ص۳۴۲ ماخوذاً)٭حُسنِ سُلُوک کرنے سے اللہ  پاک کی رِضا حاصل ہوتی ہے٭حُسنِ سلوک لوگوں کی خوشی کاسبب ہے۔٭ حُسنِ سُلُوک کرنے سے فرشتوں کومَسَرّت ہو تی ہے۔٭حُسنِ سُلُوک کرنے سے مسلمانوں کی طرف سےاس شخص کی تعریف ہوتی ہے۔٭ حُسنِ سُلُوک کرنے سے شیطان کو اس سے رَنج پہنچتا ہے۔٭ حُسنِ سُلُوک کرنے سے عمربڑھتی ہے۔ ٭ حُسنِ سُلُوک  کرنے سے رِزْق میں برکت ہو تی ہے۔(تَنبیہُ الغافِلین، ص ۷۳ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے  اجتماع میں پڑھے جانے والے (6)دُرودِ پاک اور  (2)دُعائیں

)1(شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ