Book Name:Ummat-e-Mustafa Ki Khasusiyaat
کوشش کرتے ہیں؟بعض فرائض علوم حاصل کرنے کا ذریعہ مدرسۃ المدینہ بالغان بھی ہے،مدرسۃ المدینہ آن لائن(On line)کے ذریعے اپنے وقت کی سہولت کے مطابق مُختلف موضوعات پر علمِ دین حاصل کیا جاسکتا ہے(مدرسۃ المدینۃ On Line کی فِیس(Fee )بھی ہے اوریہ بذریعہ انٹر نیٹ پڑھایا جاتا ہے)۔
حضرت سَیِّدُناقتادہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ ارشاد فرماتے ہیں:اللہکریم نے اس اُمّت کو حفظ و یادداشت(حیرت انگیز حافظے) کی وہ صلاحیت عطا فرمائی ہے جو پچھلی اُمّتوں میں سے کسی کو بھی عطا نہیں کی گئی،اللہ پاک نےاس نعمت کو سرکارِ مدینہ،راحتِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی اُمّت کے ساتھ خاص فرمایا اور اس کی بدولت اس اُمّت کی عزّت افزائی فرمائی۔(شرح زرقانی علی المواهب،خصائص امتہ… الخ، ۷/۴۷۸)
آئیے!حُصولِ برکت کے لئے قوتِ حافظہ کےعظیم جوہر سے مالا مال اور اُمّتِ محبوب کو فیضانِ حدیث سے فیضیاب فرمانے والے ایک عاشقِ رسول بزرگ کے قوتِ حافظہ کے بارے میں سُنئے ، چنانچہ
نَاصِرُالحَدِیْث،اَمِیْرُالمُؤمِنِیْن فِی الْحَدِیْث حضرت سَیِّدُنا ابو عَبْدُ اللہ محمد بن اسماعیل بخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کى قوتِ حفظ بىان کرنے کے لئے ىہ بات ہی کافى ہے کہ جس کتاب کو وہ اىک نظر دىکھ لىتے تھے، وہ انہىں حفظ ہوجاتى تھى، تحصىلِ عِلْم کے ابتدائى دور مىں انہىں70 ہزار احادىث حفظ(یعنی زبانی یاد) تھىں اور بعد مىں جا کر ىہ عدد 3 لاکھ تک پہنچ گىا، جن مىں سے اىک لاکھ احادىث صحىح اور دو لاکھ غىر صحىح تھىں، اىک مرتبہ’’بلخ‘‘نامی شہر گئے تو وہاں کے لوگوں نے فرمائش کى، آپ اپنے شُىُوخ سے اىک اىک رواىت بىان کرىں تو آپ نے اىک ہزار شُىوخ سے اىک ہزاراحادىث زبانى بىان کردىں۔(ارشاد السارى،ترجمۃ الامام بخاری ،۱/ ۵۹ملتقطاً)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد