Book Name:Ummat-e-Mustafa Ki Khasusiyaat
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حُصُولِ ثَوَاب کی خَاطِر بَیان سُننےسے پہلے اَچّھی اَچّھی نیّتیں کر لیتے ہیں۔ فَرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِـيَّةُ الْمُؤْمِنِ خَـیـْرٌ مِّـنْ عَمَلِهٖ‘‘مُسَلمان کی نِیَّت اُس کے عَمَل سے بہتر ہے۔([1])
مَدَنی پھول:جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ،اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوں گا۔٭ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا۔٭ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسرے کے لئے جگہ کُشادہ کروں گا۔٭دَھکّا وغیرہ لگا تو صَبْر کروں گا، گُھورنے،جِھڑکنے اوراُلجھنے سے بچوں گا۔٭صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ وغیرہ سُن کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والوں کی دل جُوئی کے لئے بُلند آواز سے جواب دوں گا۔٭اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گا ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ!آج کے بَیان میں ہم”اُمّتِ مُصطفےٰ کی خُصوصیات“ کے بارے میں سُننے کی سعادت حاصِل کریں گے۔ سب سے پہلے ہم سُنیں گے کہ تورات شریف میں اُمّتِ مُصْطَفٰے کی کن کن خُصوصیات(Characteristics) اور فضائل و کمالات کواُجاگرکیا گیا ہے،جب حضرت سَیِّدُنا موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَامکو اُمّتِ محبوب کی خُصوصیات کا عِلْم ہوا تو اُنہوں نے کس چیز کی خواہش کا اِظہار کیا تھا؟اِس کے بعداُمّتِ محبوب کی اَفضلیت کی وجہ اور چھ(6)عظیمُ الشَّان فضائل بھی بَیان ہوں گے،اُمّتِ محبوب کے افراد کے حافِظےکس قدر مضبوط ہوتے ہیں،اِس تَعَلُّق سے بزرگوں کے اَقوال اورحافظُ الحدیث حضرت سَیِّدُناامام بخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی بے