Book Name:Ummat-e-Mustafa Ki Khasusiyaat
سے کھائیے۔٭اپنے سامنے سے کھائیے۔٭کھانے میں کسی قسم کا عیب نہ لگائیے،مثلاً یہ نہ کہیے کہ مزیدار نہیں،کچا رہ گیا ہے،پھیکا رہ گیا کیونکہ کھانے میں عیب نکالنامکروہ و خلافِ سنت ہے بلکہ جی چاہےتو کھالیجئے ورنہ ہاتھ روک لیجئے۔٭اعلیٰ حضرت،امامِ اہلِ سُنّت مولانا شاہ امام احمد رضاخان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ لکھتے ہیں:کھانے میں عیب نکالنا اپنے گھر پر بھی نہ چاہيے،مکروہ وخلافِ سنت ہے۔(سرکارِ دو عالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی)عادتِ کریمہ یہ تھی کہ پسند آیا تو تناول فرما يا ورنہ نہیں اور پرائے گھر عیب نکالنا تو(اس میں)مسلمانوں کی دل شکنی ہے اور کمالِ حرص وبے مروتی پر دلیل ہے۔(فتاویٰ رضویہ ،۲۱/۶۵۲)
طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب،بہارِ شریعت حصّہ16 (312صفحات)اور120 صَفَحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“اور امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےدو رسالے”101مدنی پھول“اور”163مدنی پھول“ھدِيَّةً حاصِل کیجئےاور پڑھئے۔سُنّتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سَفَر بھی ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتماع میں پڑھے جانے والے (6)دُرودِ پاک اور (2)دُعائیں
(1)شبِ جُمعہ کادُرُود
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ
الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ
بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات) اِس دُرُود شریف کو پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے گا مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وَقْت بھی،یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ