Book Name:Ummat-e-Mustafa Ki Khasusiyaat
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت،چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتا ہوں۔سرکارِابدِ قرار،شفیعِ روزِ شمار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سُنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])
سُنَّتیں عام کریں دین کا ہم کام کریں نیک ہوجائیں مسلمان مدینے والے
کھانا کھانے کی سُنتیں اور آداب
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئیے!مکتبۃ المدینہ کی کتاب”سنتیں اور آداب“سےکھانا کھانےکی سنتیں اور آداب سُنتے ہیں۔٭ہرکھانے سے پہلے اپنے ہاتھ پہنچوں تک دھو لیجئے۔نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا: جویہ پسند کرے کہ اللہ پاک اس کے گھر میں برکت زیادہ کرے تو اسے چاہيے کہ جب کھانا حاضر کیا جائے تو وضو کرے اور جب اٹھایا جائے تب بھی وضو کرے۔(ابن ماجہ،کتاب الاطعمہ،باب الوضوء عند الطعام ،حدیث۳۲۶۰،ج۴،ص۹)حکیمُ الاُمّت حضرت مفتی احمدیارخان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ لکھتے ہیں:اس(یعنی کھانے کے وضو )کے معنیٰ ہیں:ہاتھ ومنہ کی صفائی کرنا کہ ہاتھ دھونا کلی کرلینا۔(مرآۃ المناجیح ،ج۶،ص۳۲)٭جب بھی کھانا کھائیں تو الٹا پاؤں بچھا دیجئے اور سیدھا کھڑا رکھئے یا سرین پر بیٹھ جائیے اور دونوں گھٹنے کھڑے رکھئے۔(بہار شریعت،حصہ ۱۶،ص۱۹ملخصاً)٭کھانے سے پہلے جوتے اُتار لیجئے۔٭کھانے سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ لیجئے۔٭اگر کھانے کے شروع میں بسم اللہ پڑھنا بھول جائیں تو یاد آنے پربِسْمِ اللہِ اَوَّلَہٗ وَاٰخِرَہ،پڑھ لیجئے۔٭کھانے سے پہلے یہ دعا پڑھ لی جائے ،اگر کھانے میں زہر بھی ہوگا تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اثر نہیں کرےگا:(دعا یہ ہے:)بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْءٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآءِ یَاحَیُّ يَاقَیُّوْمُ(یعنیاللہ پاک کے نام سے شروع کرتا ہوں جس کے نام کی برکت سے زمین وآسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی۔اے ہمیشہ سے زندہ وقائم رہنے والے۔)(فردوس الاخبار ،حدیث:۱۹۵۵،۱/ ۲۷۴)٭ سیدھے ہاتھ