Book Name:Aala Hazrat Ki Shayri Aur Ishq-e-Rasool
جو ہے اللہ کا ولی بے شک
عاشقِ صادِقِ نبی بے شک
غوثِ اعظم کا جو ہے متوالا
واہ کیا بات اعلیٰ حضرت کی
جو ہے اللہ کا ولی بے شک
(وسائلِ بخشش مرمَّم،ص۵۷۶)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو!ماہِ ربیع الاول کی آمد آمد ہے، اللہنے چاہا تو عن قریب ہم اس مبارک مہینے کی برکتیں پائیں گی۔ آپ سے گزارش ہے کہ آنے والے اجتماع میں اپنے ساتھ مدنی پرچم بھی لائیےگا اور آنے والے مبارک مہینے کی برکتیں پانے کےلیے خوب خوب تقسیمِ رسائل میں بھی حصہ لیجئے۔ اللہپاک آپ کو برکتیں عطا فرمائیں۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! بیان کواختتام کی طرف لاتےہوئے نام رکھنے کے چند نکات بیان کرنے کی سعادت حاصل کرتی ہوں۔
پہلے 2 فرامینِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَملاحظہ کیجئے: (1) ارشاد فرمایا :قیامت کے دن تم اپنے اور اپنے آباء کے ناموں سے پکارے جاؤ گے ،لہٰذا اپنے اچھے نام رکھا کرو۔ ( ابو داود،کتاب الادب باب فی تغییر الاسماء، ۴/۳۷۴، حدیث:۴۹۴۸) (2) ارشاد فرمایا: انبیاءعَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے ناموں پر نام رکھو۔(ابوداود، کتاب الادب باب فی تغییر الاسماء، ۴/۳۷۴، حدیث: ۴۹۵۰)