Book Name:Aala Hazrat Ki Shayri Aur Ishq-e-Rasool
* بچےکی کنیت رکھناجائزہے اور حصول ِ برکت کےلئےبزرگوں کی نسبت سےکنیت رکھنابہتر ہے مثلاًابوتُراب (یہ حضرت علیُّ المرتضیٰرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی کنیت ہے)وغیرہ(بہارِ شریعت،۳/۲۱۳) * عبدالمصطفٰے،عبدالنبی اورعبدالرسول نام رکھنا بالکل جائز ہے کہ اس سے شرف ِ نسبت مقصود ہے۔ عبد کےدومعانی ہیں ،بندہ اورغلام، اس لئے یہ نام رکھنےمیں کوئی حرج نہیں۔غلام محمد،غلام صدیق،غلام فاروق،غلام علی،غلام حسین وغیرہ نام رکھنا جن میں غلام کی نسبت انبیاء وصالحین کی طرف کی گئی ہو ،بالکل جائز ہے ۔ (بہارِ شریعت ، ۳/ص۲۱۳، ماخوذًا)* محمدبخش، احمد بخش،پیر بخش اوراسی قسم کےدوسرے نام رکھناجس میں نبی یا ولی کے نام کےساتھ بخش کا لفظ ملا یا گیا ہو ، بالکل جائز ہے(کہ اصل دینے والا صرف اور صرف اللہ پاک ہی ہے، اللہ پاک جسے چاہے اختیار دے تو اللہ پاک کے اختیار دینے سے ہی کوئی نبی ولی دے سکتا ہے) ۔ (بہارِ شریعت ،۳/۲۱۴) *طٰہٰ ، یٰسین نام نہ رکھے جائیں کہ یہ الفاظ مُقَطَّعَاتِ قُرآنیہ میں سے ہیں جن کے معانی معلوم نہیں۔(بہارِ شریعت ،۳/۲۱۳)* جو نام برُے ہوں اُنہیں بدل کر اچھے نام رکھنے چاہئیں ۔ (بہارِ شریعت ،۳/۲۱۳)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنےکےلئےمکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب،بہارِ شریعت حصّہ 16(312صفحات)اور 120 صَفَحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“اورامیرِاہلسنتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے دو رسالے”101 مدنی پھول“اور”163مدنی پھول“ھدِيَّةً حاصِل کیجئےاورپڑھئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد