Book Name:Ghaflat
بڑھاپے کا سہارا پانی کی موجوں کی نذر ہوگیا ، اس کے روشن مُستقبل سے مُتَعَلِّق ماں باپ کے سُہانے سپنے شرمندۂ تعبیر نہ ہوسکے اور وہ بے چارہ ذہین طالبِ علم(Student) M.B.B.S کے فائنل امتحان کا رِزَلٹ ہاتھ میں آنے سے قبل ہی قبر میں جا پہنچا ۔
ملے خاک میں اہلِ شاں کیسے کیسے مکیں ہو گئے لا مکاں کیسے کیسے
ہوئے نامور بے نشان کیسے کیسے زمین کھا گئی نوجوان کیسے کیسے
جگہ جی لگانے کی دُنیا نہیں ہے یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! ابھی ہم نے اچانک موت آنے کے دو واقعات سنے ہیں ، آج کل موذی اَمراض چلتے پھرتے انسانوں کو جس تیزی سے موت کے منہ میں دھکیل رہے ہیں اس میں بھی ہمارے لیے عبرت کا سامان ہے ، اور جدید سائنس کی تمام تر کوششوں کے باوجود موذی اَمراض سے ہونےو الی اَموات میں مزید اضافہ ہی ہوتا چلا جارہا ہے ، دُنیا بھر کے ممالک ان اَمراض کی لپیٹ میں ہیں ، آئیے! ان جان لیوا بیماریوں میں مرنے والوں کی تعداد اور ان کی تباہ کاریاں ملاحظہ کیجئے ، تا کہ ہماری غفلت کا پردہ چاک ہوجائے اور ہم اپنی موت سے پہلے پہلے آخرت کی تیاری کرنے والی بن جائیں۔ چنانچہ
ان موذی اَمراض میں سے ایک ہیپاٹائٹس ہے ، یہ ایک ایسی بیماری ہے جو جگر کو