Book Name:Ghaflat
غفلت کا خاتمہ کریں۔ غفلت کو ختم کرنے کے لیے چند کام بہت ضروری ہیں۔ ایک یہ کہ دُنیا کی مَحَبَّت کو دل سے نکالیں۔ جب تک دُنیا کی مَحَبَّت دل میں رہے گی غفلت کی چادر تنی رہےگی۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ نیک اسلامی بہنوں کی صحبت اختیار کی جائے۔ ان کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا چاہیے جو دُنیا کی مَحَبَّت سے دُور ہوں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول جہاں غفلتوں کا خاتمہ کرنے کا سبب بنتا ہے وہیں دُنیا کی مَحَبَّت کو بھی دلوں سے ختم کرکے دین کی مَحَبَّت ، نماز روزے کی مَحَبَّت اور اللہ و رسول کی مَحَبَّت دل میں پیدا کرتا ہے۔ آپ بھی اس مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو جائیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو!آئیے!بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے امیرِاہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے’’قیامت کا امتحان‘‘سے پڑوسی کے چند نِکات سننے کی سعادت حاصل کرتی ہیں۔
پہلے دو فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے : (1)فرمایا : اللہپاک کے نزدیک بہترین پڑوسی وہ ہے جو اپنے پڑوسی کا خیر خواہ ہو۔ ([1]) (2)فرمايا : جس نے اپنے پڑوسی کو اِیذا دی اُس نے مجھے اِیذا دی اور جس نے مجھے اِیذا دی اُس نے اللہ پاک کو اِیذا دی۔ ([2])* ’’نُزہۃُ القاری‘‘ میں ہے : پڑوسی کون ہے اس کو ہر شخص اپنے عُرف اور