Book Name:Ghaflat
اس طرح سے ان چیزوں میں مگن ہو جانا کہ آخرت تک یاد نہ رہے ، اس طرح سے اولاد کو اہمیت دینا کہ ان کی خاطر فرائض و واجبات ترک ہونے لگیں ، اس طرح سے آسائشیں جمع کرنے میں لگ جانا کہ ان میں مشغولیت دین اور شریعت سے دُور کر دے ، اس طرح سے دُنیا بنانے کی فکر میں مبتلا ہو جانا کہ اسلامی احکامات کی پروا نہ کی جائے ، دَھن کی دُھن میں ایسی مصروفیت کہ موت اور اس کے بعد کے احوال کی یاد نہ آئے اسی کو غفلت کہتے ہیں۔ یہی غفلت کہلاتی ہے۔
یاد رکھئے! ہم دُنیا میں اس لیے نہیں آئیں کہ پیسے پر پیسہ رکھیں اور نوٹ پر نوٹ جوڑیں بلکہ دُنیا میں اس لیے آئیں ہیں کہ حلال مال میں سے اللہ کی راہ میں خوب خرچ کریں ، ہم دُنیا میں اس لیے نہیں آئیں کہ دُنیا کے معاملات سیکھیں اور دُنیا کے لیے تگ ودو کرتی کرتی موت کی دہلیز تک پہنچ جائیں بلکہ ہم دُنیا میں اس لیے آئیں ہیں کہ دین سیکھیں ، پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سنّتیں سیکھیں اور ان پر عمل کر کے اپنی زندگی گل و گلزار بنائیں۔ ہم دُنیا میں اس لیے نہیں آئیں کہ اپنے بچوں کو انگریزی تعلیم دلائیں اور انہیں مغربی تہذیب کا دلدادہ بنائیں بلکہ اولاد کی نعمت اللہ پاک نے اس لیے دی ہے کہ اس کی بہترین اسلامی تَرْبِیَت کر کے اسے مُعاشَرے کا ایک بہترین فرد بنائیں۔ ہم دُنیا میں اس لیے نہیں آئیں کہ اپنے بینک بیلنس میں اضافہ کریں بلکہ ہم دُنیا میں اس لیے آئیں ہیں کہ اپنی نیکیوں والے اعمال نامے میں اضافہ کریں۔ ہم دُنیا میں اس لیے نہیں آئیں کہ غفلت میں مبتلا ہو کر اپنے مقصدِ حیات کو بھول جائیں بلکہ دُنیا میں