Book Name:Ghaflat
پاکستان میں 9 لاکھ سے زائد افراد ٹی بی کا شکا رہیں اوردُنیا بھر میں ہونے والی اموات میں سے 5 فیصد اموات کی وجہ ٹی بی ہوتی ہے۔
ان جان لیوا اَمراض میں سے ایک ہارٹ اٹیک بھی ہے ، پاکستان میں ہونے والی اَموات میں سے 35فیصد سے زائدکی وجہ ہارٹ اٹیک ہے ۔ عالمی ادارۂ صحت کی رپورٹ کے مطابق دُنیا بھر میں سالانہ ایک کروڑ 70لاکھ افراد عارضۂ قلب میں مبتلا ہو کر موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں۔
ان مُوذی بیماریوں میں سے ایک ہائی بلڈ پریشر(High Blood Pressure) بھی ہے۔ ایک وقت تھا جب یہ مرض صرف زیادہ عمر کے افراد تک محدود تھا مگر اب یہ مرض اس قدر عام ہو چکا ہے کہ اب 6سال کے بچے بھی اس سے محفوظ نہیں رہے۔ اسے خاموش قاتل (Silent Killer)بھی کہا جاتا ہے۔ 30 سے 40 سال کی عمر میں ہونے والی اَمْوات کی ایک بڑی وجہ ہائی بلڈ پریشر بھی ہے۔
ان بیماریوں میں سے ایک دمہ بھی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق پاکستان میں 7فی صد آبادی اس مرض میں مبتلا ہے۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق دُنیا بھر میں تقریباً 23کروڑ افراد دمہ کے مریض ہیں اور تقریباً اڑھائی لاکھ انسان اس مرض سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔