Book Name:Ghaflat
ایک ایک لمحہ بڑا قیمتی ہے ، اس کے ساتھ ساتھ ہر ہر لمحہ ہمارے لیے اللہ پاک کی طرف سے نعمت بھی ہے۔ اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری زندگی ہر آن تیزی سے کم ہوتی جارہی ہے ۔ لہٰذا عقلمند ی کا ثبوت دیتے ہوئے اِس فانی دُنیا کے دھوکے میں مبتلا ہوکر سونے(Gold)اورجَوَاہِرات سے زیادہ قیمتی لَمْحَات کی ناقَدْری کرنے کے بجائے تَقْویٰ وپرہیزگاری اپنائیے ، اپنے شب و روز فُضُولیات اور دُنْیوی عَیْش کوشیوں میں برباد مت کیجئے ، شریعت نے جن کاموں کا حُکْم دیا ہےان کی ادائیگی میں سُستی نہ کیجئےاورجن سےمنع کیا ہے اُن سےرُکنےمیں لمحہ بھربھی تاخیر نہ کیجئے۔ ہمیں بہت سے ایسے کاموں کا حکم دیا گیا ہے جو ہماری دُنیا و آخرت کے لیے بہترین سرمایہ ثابت ہوسکتے ہیں مگر افسوس کہ ہماری سستیاں ہی ختم نہیں ہوتیں۔ آئیے! چند ایک ایسےکام سنتی ہیں۔
نماز کے فائدے اور ہماری غفلتیں
ہمیں قرآن واحادیث میں نماز کا حکم دیا گیا ہے مگر ہم غَفْلت کے سبب نماز نہیں پڑھتیں حالانکہ نماز حُقوقُ اللّٰہمیں سےاِنْتہائی اَہَم فریضہ ہے اور دین کے بنیادی کاموں میں سے ایک نماز ہے۔ پانچ ارکانِ اسلام میں ایمان کے بعد سب سے پہلا فرض نماز ہی ہے۔ آئیے! امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تصنیف فیضانِ نماز سے نماز کے 25 فضائل سنتی ہیں ،
* نماز اللہ پاک کی خُوش نودی کا سبب ہے([1]) * نمازمیٹھے مصطفےٰ ، مکی مَدَنی