Book Name:Ghaflat
آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے([1])* نماز انبیائے کرام عَلَیْھِمُ السَّلَام کی سنّت ہے* نماز اندھیری قبر کا چراغ ہے([2])* نماز عذابِ قبر سے بچاتی ہے([3]) * نماز قیامت کی دھوپ میں سایہ ہے* نماز پُل صراط کے لیے آسانی ہے ([4]) * نماز نور ہے([5])* نماز جنّت کی کنجی ہے([6])* نماز جہنّم کے عذاب سے بچاتی ہے* نماز سے رحمت نازل ہوتی ہے* اللہ پاک بروزِ قیامت نمازی سے راضی ہوگا* نماز دین کا ستون ہے([7])* نماز سے گناہ مُعاف ہوتے ہیں ([8]) * نماز دُعاؤں کی قبولیت کا سبب ہے* نماز بیماریوں سے بچاتی ہے* نماز سے بدن کو راحت ملتی ہے* نماز سے روزی میں بَرَکت ہوتی ہے* نماز بے حیائی اور بُرے کاموں سے بچاتی ہے* نماز شیطان کو ناپسند ہے* نماز قبر کے اندھیرے میں تنہائی کی ساتھی ہے* نماز نیکیوں کے پلڑے کو وزنی بنادیتی ہے([9])* نماز مومن کی معراج ہے([10])* نماز کا وقت پر ادا کرنا تمام اعمال سے افضل ہے([11]) * نمازی کے لیے سب
[1] سننِ کبری للنسائی ، کتاب عشرۃ النساء ، باب حب النساء ، ۵ / ۲۸۰ ، حدیث : ۸۸۸۸ ماخوذا
[2] تنبیہ الغافلین ، باب الصلوات الخمس ، ص۱۵۱ماخوذا
[3] احیاءالعلوم ، کتاب ذکرالموت ومابعدہ ، الباب السابع فی حقیقت الموت۔ ۔ الخ ، ۵ / ۲۵۹ملخصا
[4] تنبیہ الغافلین ، باب الصلوات الخمس ، ص۱۵۱
[5] مسلم ، کتاب الطہارۃ ، ، باب فضل الوضوء ، ص۱۱۵ ، حدیث : ۵۳۴
[6] مسند امام احمد ، مسندجابر بن عبداللہ ، ۵ / ۱۰۳ ، حدیث : ۱۴۶۶۸
[7] شعب الایمان ، باب فی الصلوات ، ۳ / ۳۹ ، حدیث : ۲۸۰۷
[8] معجم کبیر ، ۶ / ۲۵۰ ، حدیث۶۱۲۵ماخوذا
[9] تنبیہ الغافلین باب الصلوات الخمس ، ص۱۵۱ماخوذا
[10] مرآۃ المناجیح ، ۲ / ۶۲
[11] تنبیہ الغافلین ، باب الصلوات الخمس ، ص۱۵۱