Book Name:Surah-e-Al Qaria
زِندگی میں نِکھار آجائے ، ہماری زِندگی میں نیکیوں کی بہار آجائے ۔ حضرت وُھَیْب بِن وَرْد رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ہم نے قرآنِ پاک کی تِلاوت کرنے ، اسے سمجھنے اور اس میں غور و فکر کرنے سے زیادہ دِلوں کو نرم کرنے والی کوئی چیز نہیں پائی۔ ([1])
یعنی دِل کو نَرْم کرنے ، دِل میں خوفِ خُدا پیدا کرنے ، دِل سے گُنَاہوں کا میل صاف کرنے اور دِل میں نیکی کا جذبہ بیدار کرنے میں سب سے زیادہ مُؤثِّر (اثر کرنے والی) جو چیز ہے وہ یہی ہے کہ ہم قرآنِ کریم کی تِلاوت کریں ، اسے سمجھیں ، اس میں غور و فِکْر کریں اور اس کا اَثَر بھی قبول کریں۔ اللہ پاک ہم سب کو توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔
دے شوقِ تِلاوت ، دے ذوقِ عبادت رہوں باوُضو میں سدا یااِلٰہی!([2])
الحمد للہ! عاشِقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے ہمیں قرآنِ کریم سیکھنے ، سمجھنے کے بہت سارے مواقع فراہَم کئے ہیں۔ مثلاً؛ * ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ہے : تفسیر سننے سنانے کا حلقہ (عُمُوماً یہ حلقہ بعدِ فجر لگایا جاتا ہے ، جس میں قرآنِ کریم کی 3 آیات ترجمہ تفسیر کے ساتھ پڑھ کر سُنائی جاتی ہیں) اس میں شرکت کیجئے! * اسی طرح ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں ایک دینی کام ہے : اسلامی بھائیوں کا مدرسۃ المدینہ (اس میں قرآنِ کریم دُرُست تجوید و قراءَت کے ساتھ پڑھنا سکھایا جاتا ہے) اس میں شرکت کیجئے! * دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ نے ترجمہ کَنْزُ الْاِیْمان ، ترجمہ کنز العرفان ، تفسیر خزائِن العرفان وغیرہ کتابیں شائِع (Publish)کی ہیں ، انہیں پڑھئے * الحمد للہ! مکتبۃ المدینہ