Fazilat Ka Mayar Taqwa Hai

Book Name:Fazilat Ka Mayar Taqwa Hai

سے وابستہ ہوجائیے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں حصہ لیجئے۔ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام “ نیک اعمال “ کا رسالہ پُر کرنا بھی ہے۔ اگر یوں کہا جائے کہ “ شَیْخِ طریقت ، اَمِیْرِ اَہلسنّت  دامت برکاتہم العالیہ نے اس رسالے میں جو نیک اعمال بصورتِ سوال جواب عطا فرمائے ہیں دراصل یہ تقوی و پرہیزگاری پانے کی پہلی سیڑھی ہے “ تو  بے جا نہ ہوگا ، ان نیک اعمال پر عمل کرنے سے آپ اپنے اندر واضح تبدیلی محسوس کریں گے انہیں نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل نمبر 11 یہ  ہے کہ “ راستے میں چلتے ہوئے یا کار یا بس وغیرہ میں سفر کے دوران خود کو فضول نگاہی سے بچاتے ہوئے کیا آج آپ نے نگاہیں نیچی رکھیں؟اور بلا ضرورت اِدھر اُدھر دیکھنے سے اپنے آپ کو بچایا؟ “  پیارے اسلامی بھائیو! بدنگاہی انسان کے بدکاری میں مبتلا ہونے کا بہت بڑا ذَرِیعہ ہے لہٰذا آنکھوں کی حفاظت ہم پر لازم ہے ، یہ آنکھیں اللہ پاک کی عطا کردہ بہت بڑی نعمت ہیں جن سے ہم بہت سارے نیک کام کرسکتے ہیں لیکن اگر انہیں شریعت کی پابندیوں سے آزاد کردیا جائے تو پھر یہ نامہ ٔ اعمال کو سیاہ کرچھوڑتی ہیں اسی لئے قرآن و حدیث میں بھی آنکھوں کی حفاظت کی بہت تاکید فرمائی گئی ہے لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم مذکورہ نیک عمل پر عمل کریں اور اپنی آنکھوں کی حفاظت کریں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                             صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

 پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے! اب ہم تقوے کی لُغوی و شرعی تعریف اور اس کی قسموں سے مُتَعَلِّق  سُنتے ہیں اور ساتھ ساتھ یہ  نِیَّت بھی کرتے ہیں کہ اس کی برکت سے گُناہوں سے بچتے ہوئے اپنے آپ کوتقویٰ و پرہیزگاری کا پیکر بنائیں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہ

تقویٰ کسے کہتے ہیں؟

تقویٰ کا معنی ہے : “ نفس کو خوف کی چیز سے بچانا‘‘اور شریعت کی اِصْطِلاح میں تقویٰ کا معنی ہے :