Book Name:Fazilat Ka Mayar Taqwa Hai
جس کی خوشبو خاوند یا اولاد ، ماں باپ تک ہی پہنچے تو حرج نہیں۔ (سنتیں اور آداب ص۸۵)* اسلامی بہنوں کو ایسی خوشبو نہیں لگانی چاہيے جس کی خوشبواُڑ کر غیر مردوں تک پہنچ جائے (سنتیں اور آداب ص۸۶)* فرمایا : عورت جب خوشبولگا کر کسی مجلس کے پاس سے گزرتی ہے تووہ ایسی اور ایسی ہے یعنی زانیہ ہے ۔ (ترمذی ، کتاب الادب ، باب ما جآء فی کراہیۃ خروج المرأۃمتعطرۃ ، ۴ / ۳۶۱ ، حدیث : ۲۷۹۵) * سرکار مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عادت کریمہ تھی کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم’’مشک‘‘سرِ اقد س کے مقدس بالوں اور داڑھی مبارک میں لگاتے۔ (سنتیں اور آداب ص۸۳)* ائیر فر یشنرکے استعمال سے اجتناب کرنا چاہيے ۔ (سنتیں اور آداب ص۸۴)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
* ادائے قرض کی دعا
دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسنتّوں بھرےاجتماع کے شیڈول کےمطابق “ ادائے قرض کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔ دْعایہ ہے :
اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ
ترجمہ : اے اللہ مجھے کفایت دے اپنا حلال رزق دے کر حرام رزق سے بچا اور مجھے اپنے فضل کے ساتھ اپنے سوا دوسروں سے بے نیاز کردے۔ (خزینۂ رحمت ، ص۴۸)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
* اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال )
فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ (جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷)