Book Name:Fazilat Ka Mayar Taqwa Hai
گھیرے ہوئے ہیں۔ لوگ دنیاسے خوش ہوتے ہیں اور یہ لوگ اللہ پاک کی اطاعت وفرمانبرداری سے خوش ہوتے ہیں۔ لوگ نرم و ملائم بستر بچھاتے ہیں جبکہ یہ لوگ پیشانیاں اور گھٹنے بچھاتے ہیں(یعنی راتیں سجدوں میں گزارتے ہیں)۔ لوگ انبیائے کرامعَلَیْہِمُ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام کی سُنَّتوں اوران کے اَخلاق سے مُنہ پھیرتے ہیں لیکن یہ ان کی حفاظت کرتے ہیں۔ جب ان میں سے کسی کا اِنتقال ہوجاتاہے توزمین روتی ہے اور جس شہر میں ان میں سے کوئی نہ ہو اس شہر پر اللہ پاک غضب فرماتا ہے۔ یہ لوگ دُنیا پر اس طرح نہیں ٹوٹ پڑتے جس طرح سڑے ہوئےمُردار پر کُتّے ٹوٹ پڑتے ہیں بلکہ یہ لوگ تو کم کھاتے اور پُرانا لباس پہنتے ہیں۔ ان کے بال بکھرے ہوئے اورچہرےغُبار آلُودہوتے ہیں۔ لوگ اِنہیں دیکھ کر بیمار گمان کرتےہیں حالانکہ یہ بیمار نہیں ہوتے اور لوگ سمجھتے ہیں کہ اِنہیں دماغی مَرَض لاحِق ہواہے جس کی وجہ سےان کی عقلیں چلی گئی ہیں حالانکہ ان کی عقلیں گئی نہیں ہوتیں لیکن اُنہوں نے اللہ پاک کےمعاملے میں غور وفکر کیاتو اس کے سبب ان کے اندر سے دنیا(کی محبت)چلی گئی۔ دنیا والوں کے نزدیک یہ لوگ بے عقل شخص کی طرح چلتے ہیں حالانکہ ان کی عقلیں اس وقت بھی سلامت ہوں گی جب لوگوں کی عقلیں چلی جائیں گی۔ ان کے لئے آخرت میں بلند مرتبہ ہوگا۔ جب تم انہیں کسی شہر میں دیکھوتو جان لینا کہ یہ اس شہر والوں کے لئے امان ہیں۔ جس قوم میں یہ ہوں اللہ پاک ان پر عذا ب نہیں فرماتا ، زمین ان سے خوش اور ربّ کریم ان سے راضی ہے ، تم انہیں اپنا بھائی بنالینا قریب ہے کہ تم ان کے وسیلے سے نجات پاجاؤ۔ (احیاء العلوم ، ۳ / ۲۴۶ ، ملتقطا)
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! تقویٰ و پرہیزگاری کا عادی بننے ، نیکیاں کرنے ، گناہوں سے بچنے اور نیک مسلمانوں کی صحبت پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول