Fazilat Ka Mayar Taqwa Hai

Book Name:Fazilat Ka Mayar Taqwa Hai

سُبْحٰنَ اللہ !دُنیا میں حقیر سمجھے جانے والے ، امیروں کے گھروں سے دُھتکاردئیے  جانے والے ، مگراللہ پاک  کے اَحکامات کی بجاآوری کرنے والے ، نمازیں پڑھنے والے ، روزے رکھنے والے ، رزقِ حلال کھانے کھلانے والے ، اللہ پاک سے ڈرنے والے ، رسولُ الله صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سنّتوں کی پیروی کرنے والے ، نظر ، دل اور آنکھ کی حفاظت کرنے والے اور دیگر نیک افعال بجا لانے والے مُتّقی لوگ  آخرت  مىں کس  شان وعظمت  كے مالك ہونگے ۔ مُتّقی لوگ جہاں اللہ پاک  کو محبوب ہیں وہیں اس کے پیارے حبیب ، ہم گناہگاروں کے طبیب صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے بھی پسندیدہ ہیں ، چنانچہ

اُمُّ المؤمنین حضرت  عائشہ صدیقہ ، طیّبہ ، طاہرہ رَضِیَ اللہُ  عَنْہَا ارشاد فرماتی ہیں : نبیِ کریم ، رءوفٌ رّحیم صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کسی چیز پر تَعجُب نہ فرماتے اورنہ ہی دُنیا کی کوئی چیزآپ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو تَعجُب میں ڈالتی سوائے صاحبِ تَقویٰ کے۔ (مسند احمد ، مسندعائشۃ ، ۹ / ۳۴۱ ، حدیث : ۲۴۴۵۷ )

اسی طرح نبیِ کریم ، رءوفٌ رّحیم صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےفرمایا : عِلم کی فضیلت عبادت کی فضیلت سے بڑھ کر ہے اورتمہارے دین کی بہترین چیز تَقویٰ ہے۔ (معجم اوسط ، من اسمہ علی ، ۳ / ۹۲ ، حدیث : ۳۹۶۰)

سب سے زیادہ عزت والا کون؟

حضرت ابُوہُرَیْرہ رَضِیَ اللہُ  عَنْہُ سے مروی ہے عرض کی گئی : یَارَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!سب سے زیادہ عزّت والا کون ہے؟فرمایا : وہ جو لوگوں میں سب سے زیادہ مُتّقی ہو۔

 (بخاری ، کتاب احادیث الانبیاء ، باب قولہ تعالٰی واتخذ اللہ ابراہیم خلیلا ، ۲ / ۴۲۱ ، حدیث : ۳۳۵۳)

ایک اور روایت میں ہے کہ رَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حضرت ابُو ذَر رَضِیَ اللہُ  عَنْہُ سے